تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

میاں پور میں غیر قانونی عمارت منہدم، حیدرا کی بڑی کارروائی

حیدرا حکام نے میاں پور کے علاقے میں سرکاری اراضی پر تعمیر غیر قانونی عمارت کو منہدم کر دیا۔ یہ کارروائی پی جے آر روڈ کے قریب سیری لنگم پلی–امین پور کے سرحدی علاقے میں انجام دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق یہ پانچ منزلہ عمارت سروے نمبر 101 میں واقع سرکاری زمین پر تقریباً 800 گز رقبے پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بلڈر نے دھوکے سے نجی اراضی کے سروے نمبروں کا سہارا لے کر حکومتی زمین پر قبضہ کیا۔

مقامی شہریوں نے اس تعمیر کے خلاف جاوانی پروگرام کے ذریعے شکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد حیدرا ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عمارت کو زمین بوس کر دیا۔

تاہم عوامی سطح پر یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اتنی بڑی عمارت کی تعمیر کے دوران حمڈا (حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے حکام خاموش کیوں رہے؟ اور بروقت کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟

ذرائع کے مطابق حیدرا کی یہ کارروائی شہر میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت پیغام کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button