تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریں
شاہ غوث، پستہ ہاؤس ہوٹلس کے مالکان پر انکم ٹیکس کے دھاوے
ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس کی ٹیموں نے پستہ ہاؤس، شاہ غوث اور محفل گروپ آف ریسٹورینٹس سے وابستہ دفتروں، شاخوں اور مالکان کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ تلاشی کارروائیاں 30 مقامات پر بیک وقت جاری ہیں، جن میں ہوٹلوں، دفاتر اور گھروں کے متعدد ٹھکانے شامل ہیں۔
عہدیدار بڑے ہوٹلوں اور ڈائریکٹرز کی رہائش گاہوں پر تلاشی مہم چلا رہے ہیں اور تمام دستاویزات کی جانچ کر رہے ہیں۔
عہدیدار پستہ ہاؤس (Pista House) اور شاہ غوث ہوٹلوں میں بھی تلاشی لے رہے ہیں۔ یہ دونوں ہوٹل سالانہ سیکڑوں کروڑوں کا کاروبار کرتے ہیں۔
پستہ ہاؤس اور شاہ غوث ہوٹل دیگر شہروں میں بھی چل رہے ہیں۔ ان ہوٹلوں کی شاخیں دبئی میں بھی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیدار ان ہوٹلوں کے کاروباری لین دین کی جانچ کر رہے ہیں۔



