علاقائی خبریںقومی

بھارت عالمی ترقی کا نیا انجن وزیراعظم مودی کا دعویٰ

وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کی شاندار ۸٫۲ فیصد جی ڈی پی گروتھ کو ملک کی بڑھتی ہوئی معاشی طاقت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت عالمی ترقی کا اہم محرک بن کر اُبھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک غیر یقینی دنیا میں بھارت اعتماد، استحکام اور ترقی کی نئی مثال بن چکا ہے۔

مودی کا کہنا تھا کہ بھارت آج تیزی سے ترقی، کم مہنگائی، مضبوط اعتماد اور عالمی سطح پر پل بنانے والی طاقت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا میں جب سست روی کی بات ہوتی ہے، بھارت ترقی کی نئی کہانی لکھتا ہے، اور جب دنیا میں اعتماد کا بحران ہوتا ہے تو بھارت بھروسے کا مضبوط ستون بنتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے نوآبادیاتی ذہنیت کے اثرات سے نکل کر نئی خود اعتمادی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جہاں صرف ۳ فیصد ترقی دیکھی جا رہی ہے، وہاں بھارت کا مسلسل ۸ فیصد سے زائد کی رفتار سے آگے بڑھنا اس کی طاقتور معیشت کا ثبوت ہے۔

مودی نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں ہونے والی تبدیلی صرف اعداد و شمار کا مسئلہ نہیں، بلکہ سوچ، سمت اور نظام کی بنیادی تبدیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی ترقیاتی رفتار اب دنیا کے لیے ایک مثال بن چکی ہے اور مستقبل میں بھی بھارت عالمی معیشت کو قیادت دے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button