علاقائی خبریںقومی

بھارت کا دو ریاستی حل پر زور، فلسطین اور مغربی ایشیا میں امن کی حمایت

بھارت نے ایک بار پھر فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستی حل کی حمایت دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مغربی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بات وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور کرتی وردھن سنگھ نے غیر وابستہ تحریک (این اے ایم) کی وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں کہی، جو یوگنڈا کے شہر کمپالا میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے بات چیت کے ذریعے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پائیدار حل کا حامی رہا ہے۔

کر تی وردھن سنگھ نے بتایا کہ 1983 میں بھارت کی چیئرمین شپ کے دوران ہی فلسطین پر یہ کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت نے ہمیشہ فلسطینی عوام کو انسانی امداد فراہم کی ہے اور آئندہ بھی امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔

وزیرِ مملکت نے مزید کہا کہ بھارت کا یقین ہے کہ دو ریاستی حل ہی پائیدار امن کی بنیاد رکھ سکتا ہے، اور اسی مقصد کے لیے بھارت اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

اس اجلاس کے موقع پر کر تی وردھن سنگھ نے مالی کے وزیرِ خارجہ عبدوالائے دیوپ اور صومالیہ کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ علی محمد عمر سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

یہ اجلاس انیسویں وسط مدتی وزارتی اجلاس کے تحت منعقد ہوا، جس کی میزبانی یوگنڈا نے "مشترکہ عالمی خوشحالی کے لیے تعاون کو گہرا کرنا” کے عنوان سے کی۔

بھارت غیر وابستہ تحریک (این اے ایم) کا بانی رکن ہے اور اب بھی اس کے اصولوں پر کاربند ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button