بھارتی خواتین کی شاندار جیت ورلڈ کپ جیت کر سب کو حیران کر دیا
بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی! اتوار، 2 نومبر 2025 کو بھارت نے جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر پہلی بار خواتین ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔ یہ کامیابی بھارتی کھیلوں کی تاریخ کا سنہری لمحہ بن گئی۔
میچ میں شفالی ورما نے شاندار 87 رنز بنائے اور بعد میں دو اہم وکٹیں بھی حاصل کیں۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 298 رنز بنائے، جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 246 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
بھارتی بولرز میں دیپتی شرما نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ نوجوان شری چرنی نے بھی ایک وکٹ لی۔
کپتان ہرمن پریت کور کے لیے یہ جیت ایک خواب کی تعبیر تھی، جنہوں نے اپنی ٹیم کو تاریخی کامیابی دلائی۔ میدان میں گونجتا ہوا "وندے ماترم” کا نعرہ اس لمحے کو اور بھی یادگار بنا گیا۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کی لارا وولوورڈٹ نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، مگر اپنی ٹیم کو جیت نہ دلا سکیں۔



