بھارت کی زبردست فتح جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے کامیابی
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز میں2-1سے کامیابی کے بعد ٹیم انڈیا نے ہوٹل میں کیک کاٹ کر جشن منایا۔ اس دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس نے سب کو مسکرا دیا۔
نوخیز کھلاڑی یَشسوی جیسوال نے آخری فیصلہ کن میچ میں بہترین کارکردگی دکھائی جس کے بعد ٹیم نے اسے کیک کاٹنے کا موقع دیا۔ جیسوال نے سب سے پہلے وِرات کوہلی کو کیک کھلایا۔ سخت ڈائیٹ پر رہنے والے کوہلی نے بھی ٹیم کی جیت کی خوشی میں کیک قبول کر لیا۔
لیکن جب کیک روہت شرما کی طرف بڑھایا گیا تو کپتان نے مسکراتے ہوئے انکار کر دیا۔ روہت نے ہنستے ہوئے کہا: "نہیں بھائی، میں پھر موٹا ہو جاؤں گا”۔ ان کی یہ بات سن کر وہاں موجود سارے کھلاڑی زوردار ہنسی میں پھوٹ پڑے۔
روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد اپنی فِٹنس پر بھرپور توجہ دی اور سخت ڈائیٹ اور ورزش سے ۱۰ کلو سے زائد وزن کم کیا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ کیک سے انکار کرنا روہت کی ڈسپلن اور فٹنس کے عزم کی بہترین مثال ہے۔



