علاقائی خبریںقومی

انڈیگو کی 95 فیصد پروازیں بحال مسافروں کے رِفنڈ کا عمل تیز

بھارت کی بڑی ایئرلائن انڈیگو نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ شدید رکاوٹوں کے بعد اس کا 95 فیصد نیٹ ورک دوبارہ بحال ہو گیا ہے، جس سے لاکھوں مسافروں نے سکون کا سانس لیا ہے۔ ساتھ ہی وزارتِ شہری ہوابازی نے ایئرلائن کو ہدایت دی ہے کہ منسوخ شدہ پروازوں کے رِفنڈ کو اتوار کی شام تک مکمل کیا جائے اور گم شدہ سامان کو دو دن میں مسافروں تک پہنچایا جائے۔

چھ دن سے جاری بدترین خلل کے بعد انڈیگو نے بتایا کہ اس نے 138میں سے 135 مقامات کے لیے پروازیں بحال کر دی ہیں اور دن کے اختتام تک ۱۵۰۰ سے زائد پروازیں چلانے کا ہدف ہے۔ ایئرلائن نے ایک بار پھر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گاہکوں کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انڈیگو نے بتایا کہ جمعہ کے روز تقریباً ایک ہزار پروازیں منسوخ ہوئیں جو رکاوٹوں کا سب سے مشکل دن تھا، لیکن تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق ایئرلائن نے ۱۱۳ مقامات کو جوڑتے ہوئے 700 سے زیادہ پروازیں آپریٹ کیں۔

ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق مقصد پورے نیٹ ورک، سسٹم اور روٹر کو ری بوٹ کرنا تھا تاکہ بہتر استحکام کے ساتھ زیادہ پروازیں بحال کی جا سکیں۔ اگرچہ کئی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی ناراضی جاری رہی، مگر مجموعی طور پر دباؤ میں کمی دکھائی دی۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ اگر رِفنڈ اور سامان کی فراہمی میں تاخیر ہوئی تو ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انڈیگو نے یقین دلایا ہے کہ وہ تمام رِفنڈز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button