بین الاقوامیعرب دنیا

اسلام آباد پہنچا ایرانی وفد، امریکہ کی شرائط پر مذاکرات مشروط

اسلام آباد پہنچنے والا ایرانی وفد، امریکہ سے شرائط ماننے کے بعد ہی مذاکرات کا اعلان

اسلام آباد میں عالمی سطح کے اہم مذاکرات سے قبل ایران نے اپنا دوٹوک مؤقف سامنے رکھتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت صرف اسی صورت میں ہوگی جب اس کی شرائط تسلیم کی جائیں گی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جس میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی کونسل کے عہدیدار، مرکزی بینک کے سربراہ اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔ یہ وفد ایک ایسے وقت میں پاکستان آیا ہے جب خطے میں جنگ بندی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

ایران نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات شروع کرنے سے پہلے امریکہ کو اقتصادی پابندیوں کے خاتمے، علاقائی سلامتی اور ایران کے مفادات سے متعلق مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔ اس کے ساتھ ایران نے یہ بھی شرط رکھی ہے کہ لبنان میں جاری جنگ بھی جنگ بندی کا حصہ ہونی چاہیے۔

دوسری جانب امریکہ کا وفد بھی اسلام آباد پہنچ رہا ہے، جس کی قیادت نائب صدر کر رہے ہیں۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان شدید اختلافات اب بھی موجود ہیں، خاص طور پر یورینیم پروگرام، میزائل پالیسی اور علاقائی اثر و رسوخ کے معاملات پر۔

وائٹ ہاؤس حکام نے ان مذاکرات کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کیا ہے اور فوری کامیابی کے امکانات کو کم قرار دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ مذاکرات انیس سو اناسی کے انقلاب کے بعد سب سے اہم رابطہ ثابت ہو سکتے ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان موجود گہرے اختلافات کسی بھی پیش رفت میں بڑی رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button