بین الاقوامیعرب دنیا

اسرائیل کا غزہ پر حملہ، حماس پر جنگ بندی توڑنے کا الزام

اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر رفح اور دیگر علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق، یہ کارروائیاں اُس وقت ہوئیں جب حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ اور راکٹ حملہ کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو وزیرِ دفاع اسرائیل کاتز نے صورتحال سے آگاہ کیا۔ اسرائیلی حکومت نے حماس پر جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فوج پر آر پی جی اور سنائپر حملے کیے گئے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، رفح میں جھڑپوں کے بعد دو فضائی حملے کیے گئے۔ دوسری جانب حماس نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل خود جنگ بندی توڑ رہا ہے۔ حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، نیتن یاہو اپنی انتہاپسند اتحادی جماعتوں کے دباؤ میں آکر سمجھوتے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی گولہ باری سے نو فلسطینی شہریوں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں کی لاشیں ملی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ثالثی سے طے پانے والے معاہدے کے تحت، حماس نے 20 زندہ اور 12 جاں بحق یرغمالیوں کی واپسی مکمل کر لی ہے۔ تاہم، حماس کا کہنا ہے کہ باقی لاشوں کی بازیابی میں وقت درکار ہے کیونکہ وہ غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button