سائنسعلاقائی خبریںقومی

اسرو کا تاریخی مشن، ریکارڈ وزن والا سیٹلائٹ خلا میں روانہ

بھارتی خلائی ادارہ اسرو آج ایک تاریخی سنگِ میل حاصل کرنے جا رہا ہے۔ اسرو کا ایل وی ایم تھری۔ایم سکس راکٹ چوبیس دسمبر کو صبح آٹھ بج کر چون چون منٹ پر سری ہری کوٹا سے روانہ ہوگا، جس کے ذریعے اب تک کا سب سے وزنی سیٹلائٹ کم زمینی مدار میں پہنچایا جائے گا۔

اس مشن کے تحت بلو برڈ بلاک ٹو نامی جدید مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں نصب کیا جائے گا، جس کا وزن تقریباً چھ ہزار ایک سو کلوگرام ہے۔ یہ سیٹلائٹ امریکی کمپنی کی ملکیت ہے اور اسرو کے تجارتی ادارے کے ذریعے خلا میں بھیجا جا رہا ہے۔ یہ اسرو کے لیے تجارتی خلائی شعبے میں ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

یہ سیٹلائٹ زمین سے تقریباً چھ سو کلومیٹر کی بلندی پر گردش کرے گا اور اس میں ایک بہت بڑا اینٹینا نصب ہے۔ اس جدید نظام کا مقصد دنیا بھر میں براہِ راست موبائل فونز تک تیز رفتار مواصلاتی سہولت فراہم کرنا ہے، جس کے لیے نہ موبائل ٹاورز کی ضرورت ہوگی اور نہ کسی خاص ڈیوائس کی۔

ایل وی ایم تھری راکٹ تین مراحل پر مشتمل ہے اور اس میں طاقتور کرائیوجینک انجن استعمال کیا گیا ہے۔ پرواز کے دوران دو مضبوط ٹھوس راکٹ بوسٹرز راکٹ کو اضافی طاقت فراہم کریں گے۔ پرواز کے تقریباً پندرہ منٹ بعد سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ راکٹ سے الگ ہو جائے گا۔

یہ مشن اسرو کی ٹیکنالوجی، صلاحیت اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ساکھ کا واضح ثبوت ہے، جو بھارت کو خلائی مواصلات کے میدان میں ایک نئی بلندی تک لے جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button