علاقائی خبریںقومی

چندریان-2 کی بڑی کامیابی: سورج کے اثرات کا چاند کے ماحول پر انکشاف

بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ چندریان-دو مشن نے پہلی بار سورج سے آنے والے کورونل ماس ایجیکشنز کے چاند کے ماحول پر اثرات کو براہِ راست ریکارڈ کیا ہے۔

یہ مشاہدہ چندریان-دو کے آربٹر پر نصب چیسی-دو آلے نے کیا، جو چاند کے ماحول کا مطالعہ کرتا ہے۔
10 مئی 2024 کو سورج سے خارج ہونے والی طاقتور شعاعوں نے چاند کی سطح کو متاثر کیا، جس سے چاند کے ایکسوسفئیر (انتہائی پتلا ماحول) کے دباؤ میں نمایاں اضافہ ہوا۔

اسرو کے سائنس دانوں نے بتایا کہ چاند کے ماحول میں موجود ایٹموں اور مالیکیولز کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا، جو اب تک صرف سائنسی نظریات میں بیان کیا گیا تھا، لیکن پہلی بار عملی طور پر دیکھا گیا۔

چاند کے پاس کوئی مقناطیسی میدان نہیں ہے، اس لیے وہ سورج کی توانائی سے براہِ راست متاثر ہوتا ہے۔ اسرو کے مطابق یہ دریافت چاند کے خلائی موسم اور مستقبل کے انسانی مشنز کے لیے نہایت اہم ہے۔

یہ تحقیق "جیو فزیکل ریسرچ لیٹرز” میں 16 اگست 2025 کو شائع ہوئی۔
اسرو کا کہنا ہے کہ یہ مشاہدہ آئندہ چاند پر بننے والے سائنس اسٹیشنز اور انسانی بیس کیمپس کے ڈیزائن میں مدد دے گا تاکہ سورج کے ان اثرات سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button