بین الاقوامیعرب دنیا

جئے شنکر اور مارکو روبیو کی ملاقات بھارت، امریکا تعلقات پر اہم گفتگو


کوالالمپور میں منعقدہ آسیان اجلاس کے دوران بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جئے شنکر نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بھارت-امریکا تعلقات، علاقائی سلامتی اور عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

جئے شنکر نے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ، "کوالالمپور میں مارکو روبیو سے ملاقات خوشگوار رہی، باہمی تعلقات اور عالمی امور پر جامع بات چیت ہوئی۔”

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا۔

بھارتی وزیرِ تجارت پیوش گوئل نے واضح کیا کہ بھارت کوئی بھی معاہدہ "جلد بازی میں” یا "قومی مفاد کے خلاف شرائط” پر دستخط نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ، "تجارتی معاہدے صرف محصولات کے بارے میں نہیں بلکہ اعتماد اور دیرپا تعلقات کے قیام کے لیے ہوتے ہیں۔”

دریں اثنا، سیکریٹری تجارت راجیش اگروال نے بتایا کہ مجوزہ دوطرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) پر بات چیت "خوش اسلوبی” سے آگے بڑھ رہی ہے، اور دونوں ممالک "زیادہ تر نکات پر متفق” ہو رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ جلد ہی مکمل ہو سکتا ہے، جس کی بنیاد وزیرِاعظم نریندر مودی اور صدر ٹرمپ نے رکھی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button