علاقائی خبریںقومی

جے شنکر بطور خصوصی ایلچی سری لنکا روانہ، ہندستان کی پڑوسی دوستی کا مظاہرہ

ہندستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے سری لنکا پہنچیں گے۔ ہندستانی ہائی کمیشن کے مطابق یہ دورہ پڑوسی اول پالیسی کی عکاسی کرتا ہے اور آپریشن ساگر بندھو کے تناظر میں ہو رہا ہے، جو طوفان دیتواہ سے متاثرہ سری لنکا کی مدد کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ جے شنکر اپنے دورے کے دوران سری لنکن قیادت سے ملاقات کریں گے۔ طوفان کے بعد سری لنکا کی عالمی اپیل پر سب سے پہلے ہندستان نے مدد کا ہاتھ بڑھایا۔

آپریشن ساگر بندھو کے تحت ہندستان نے اب تک ۱۱۳۴ ٹن سے زائد انسانی امداد فراہم کی ہے، جس میں راشن، خیمے، ترپال، صفائی کٹس، کپڑے، پانی صاف کرنے کے نظام، ادویات اور جراحی سامان شامل ہیں۔

ہندستانی بحریہ کے جہازوں نے کولمبو اور ترینکومالی تک بڑی مقدار میں امدادی سامان پہنچایا، جبکہ کوسٹ گارڈ نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

مزید برآں، این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے تلاش و بچاؤ مہم چلائی، جبکہ ہندستانی فوج کے فیلڈ اسپتال نے ۷ ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولت فراہم کی۔

متاثرہ علاقوں میں طبی مراکز قائم کیے گئے اور بیلی برج کے ذریعے اہم راستے بحال کیے گئے۔ ہندستانی فضائیہ اور بحریہ نے زخمیوں کی منتقلی اور امداد کی ترسیل میں کلیدی کردار ادا کیا، جو مشکل وقت میں سری لنکا کے ساتھ ہندستان کی مضبوط وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button