علاقائی خبریںقومی

صدر دروپدی مرمو کا ہیلی کاپٹر کیرالا میں حادثے سے بال بال بچا


کیرالا کے پرمادم اسٹیڈیم میں بدھ کی صبح ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہیلی کاپٹر کے اترنے کے دوران ہیلی پیڈ کا ایک حصہ دھنس گیا۔ خوش قسمتی سے صدر اور عملہ محفوظ رہے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر مرمو سبر ی مالا کے لارد ایّپا مندر میں عبادت کے لیے پہنچیں۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر زمین پر اترا، ہیلی پیڈ کا ایک حصہ وزن برداشت نہ کر سکا اور نیچے بیٹھ گیا۔ تاہم پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو محفوظ جگہ منتقل کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر کے پہیوں کو دھکیل کر مستحکم جگہ پر لے جایا، جس کے بعد پرواز مکمل طور پر محفوظ رہی۔

ذرائع کے مطابق، ہیلی پیڈ عارضی طور پر منگل کی رات تیار کیا گیا تھا کیونکہ موسم کی خرابی کے باعث لینڈنگ کی جگہ نیلاکّل سے پرمادم منتقل کی گئی تھی۔ کنکریٹ مکمل طور پر خشک نہیں ہوا تھا، اسی وجہ سے زمین دب گئی۔

صدر مرمو کی چار روزہ سرکاری دورۂ کیرالا کے دوران مختلف تقاریب میں شرکت متوقع ہے، جن میں سری نارائن گرو کی صد سالہ تقریبات اور سابق صدر کے۔ آر۔ نارائنن کے مجسمے کی نقاب کشائی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button