علاقائی خبریںقومی

سوشل میڈیا کے جنون نے 15 سالہ لڑکے کی جان لے لی

اوڈیشہ کے ضلع پوری میں 15 سالہ لڑکا ریل بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ جنک دی پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جب بِسواجیت ساہو اپنی والدہ کے ساتھ کالی مندر سے واپس آ رہا تھا۔ اس نے موبائل سے ریلز ویڈیو بنانے کی کوشش کی، مگر چند لمحوں میں حادثہ پیش آ گیا۔

نوجوانوں میں سوشل میڈیا لائکس، فالوورز اور شہرت پانے کی دوڑ خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ پروفیسر سُوویندو نارائن مشرا نے کہا کہ “یہ سب ایک تفریحی خیال کے طور پر شروع ہوتا ہے، مگر اکثر جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ اصل زندگی فلم نہیں ہے، اور وائرل ہونے کا دباؤ نوجوانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

نوجوان شناخت، توجہ اور تعریف کی تلاش میں ریلز کے جنون کا شکار ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کی لائکس اور کمنٹس دماغ میں ڈوپامین کو بڑھاتے ہیں، جس سے خطرناک حرکات دہرانے کی عادت بن جاتی ہے۔

حال ہی میں ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں کورا پُت میں ایک یوٹیوبر ساگر کنڈو ویڈیو بناتے ہوئے آبشار میں بہہ گیا، جبکہ بھوبنیشور میں ماں بیٹی ویڈیو بناتے وقت گاڑی کی زد میں آ کر ہلاک ہوئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ڈیجیٹل لٹریسی اور ذہنی صحت کے موضوعات کو تعلیمی نصاب اور خاندانی بات چیت کا حصہ بنایا جائے۔
ماں باپ کو چاہیے کہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں، ان سے دوستی کریں اور انہیں سمجھائیں کہ ڈیجیٹل شہرت وقتی ہے، زندگی نہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button