مہاجر میئر ظوہیر ممدانی کا عزم سب کے لیے سستی زندگی
امریکا کے پہلے مہاجر نژاد میئر ظوہیر ممدانی نے اپنی جیت کے بعد کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ مہاجرین کے شہر کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کی اولین ترجیح شہر کو سستا اور قابلِ رہائش بنانا ہے۔
میئر منتخب ہونے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستانی نژاد لینا خان ان کی ٹرانزیشن ٹیم کی سربراہ ہوں گی، جو انتظامیہ کے لیے نئی ٹیم تیار کرے گی۔
ظوہیر ممدانی نے کہا، میں اس شہر کا پہلا مہاجر میئر بن کر پرجوش ہوں، اور سب سے زیادہ پرعزم ہوں کہ عوام کو سستی رہائش، بہتر ٹرانسپورٹ، اور سہولیات فراہم کروں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پولیس کمشنر جیسیکا ٹش کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاکہ جرائم کے خدشات کم ہوں۔
ممدانی نے وعدہ کیا کہ وہ تمام مذاہب اور قومیتوں کے لوگوں کے میئر بنیں گے، چاہے انہوں نے ان کو ووٹ دیا ہو یا نہیں۔
ان کا انتخابی وعدہ ہے کہ وہ کرایوں کو منجمد، فری بس سروس، اور بچوں کی نگہداشت مفت فراہم کریں گے جنہیں امیر طبقے پر ٹیکس بڑھا کر پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا، ہم جب 58 دن بعد سٹی ہال میں داخل ہوں گے، توقعات بلند ہوں گی اور ہم انہیں پورا کریں گے۔



