بین الاقوامیسوشل میڈیا

میکسیکو سپر مارکیٹ میں خوفناک دھماکہ آگ سے 23 افراد جاں بحق

میکسیکو شہر ہرموسیلو میں ایک سپر مارکیٹ میں زوردار دھماکہ اور آگ لگنے کے واقعہ میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ ریاست سونورا میں اتوار کے روز پیش آیا۔

گورنر الفونسو دورازو نے بتایا کہ ایک شفاف اور جامع تحقیقات شروع کردی گئی ہے تاکہ دھماکے کی اصل وجہ اور ذمہ دار افراد کا تعین کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا، ہم تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سچ سامنے نہ آجائے۔

صدر کلاؤڈیا شین بام نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سپر مارکیٹ کی عمارت کو سیاہ دھوئیں سے بھرا اور شیشے ٹوٹے ہوئے دیکھا گیا۔

ایل یونیورسل کے مطابق دھماکہ دوپہر دو بجے کے قریب ہوا جس کے بعد قریب کی دکانیں فوری طور پر بند کر دی گئیں۔ آگ بجھانے والے عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ بجلی کے ٹرانسفارمر میں خرابی کی وجہ سے ہوا ہو سکتا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ یہ کوئی دہشت گرد حملہ نہیں تھا بلکہ حادثاتی واقعہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button