تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
تلنگانہ میں بلڈوزر راج ایم ایل سی داسوجو سرون کا کانگریس پر الزام
تلنگانہ میں بی آر ایس ایم ایل سی داسوجو سرون نے ریوَنت ریڈی کی زیرِ قیادت کانگریس حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے "بلڈوزر راج” قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے موسیٰ ندی کے کنارے جاری انڈیمولیشن اور زمین کی واگزاری مہم کے ذریعے غریب عوام کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ بااثر افراد اور سرمایہ داروں کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت میں نہ جمہوریت باقی رہی ہے، نہ شفافیت، بلکہ ریوَنت ریڈی کے آمرانہ قوانین کے تحت ہائڈرا کے نام پر غریبوں کے گھروں پر بلڈوزر چلایا جا رہا ہے۔
داسوجو سرون نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کو سخت سبق سکھائیں اور کرپٹ بلڈوزر سرکار کا خاتمہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ عوام اپنی آواز بلند کریں اور غریب دشمن پالیسیوں کے خلاف متحد ہوں۔



