مسٹر بیسٹ اور بالی ووڈ کے تینوں خان ایک فریم میں سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
دنیا کے مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے ایک تصویر سے انٹرنیٹ ہلا کر رکھ دیا! یہ تصویر ریاض، سعودی عرب میں منعقد ہونے والے جوائے فورم 2025 کے دوران لی گئی، جس میں وہ بالی ووڈ کے مشہور ترین تینوں خان — شاہ رخ خان، سلمان خان، اور عامر خان کے ساتھ نظر آئے۔
مسٹر بیسٹ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "ہیے انڈیا، کیا ہم سب کچھ ساتھ کر سکتے ہیں؟” — یہ جملہ سنتے ہی بھارتی مداحوں میں جوش و تجسس کی لہر دوڑ گئی۔
تصویر میں شاہ رخ اور سلمان خان سوٹ میں نہایت پُرکشش انداز میں دکھائی دیے، جبکہ عامر خان نے انڈو ویسٹرن لباس پہنا ہوا تھا۔ مسٹر بیسٹ بھی سیاہ لباس میں انتہائی پُرکشش انداز میں موجود تھے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مداحوں نے اس تصویر کو وائرل کر دیا۔ ایک صارف نے لکھا، "امبانی کے بعد صرف مسٹر بیسٹ ہی تینوں خان کو ایک ساتھ لا سکے!” جبکہ دوسرے نے کہا، "یہ کسی بڑی کولیبریشن کی شروعات لگ رہی ہے!”
جوائے فورم 2025 میں دیگر عالمی شخصیات جیسے ڈانا وائٹ، شکیل او نیل، گیری وینرچک، اور ٹیری کریوز بھی شریک ہوئے، جس سے یہ ایونٹ بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گیا۔



