بین الاقوامیسوشل میڈیاعرب دنیا
شاہ رخ خان کی دبئی میں دھوم شاہرُخز ٹاور 5 ہزار کروڑ میں فروخت
دبئی میں بالی وُڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی ہی نام سے بننے والے شاندار کمرشل ٹاور “Shahrukhz by Danube” کا شاندار افتتاح کیا جہاں 6,500 سے زائد افراد شریک ہوئے۔
دبئی کے معروف بھارتی بزنس مین رضوان سجن کے مطابق 55-منزلہ ٹاور 5 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی قیمت پر مکمل طور پر فروخت ہو چکا ہے۔
تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا:
"مجھ کو بھی آفس نہیں ملے گا؟ میں تو لانچ کے بعد ایک دو آفس خریدنے آیا تھا!”
اس پر سجن نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ "فی الحال سب بک چکا ہے!”
ٹاور کے داخلی دروازے پر شاہ رخ خان کا مشہور آؤٹ اسٹریچڈ پوز والا مجسمہ بھی نصب کیا جائے گا۔
رضوان سجن نے یہ بھی اشارہ دیا کہ شاہ رخ کے نام کا دوسرا ٹاور بھی جلد آئے گا۔
مزید یہ کہ نیویارک، لندن، دہلی اور ممبئی میں بھی ایسے پروجیکٹس لانے کی منصوبہ بندی ہے۔



