وزیراعظم آفس کا نیا نام طے اب کہلائے گا سیوا تیرتھ
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کا نیا نام سیوا تیرتھ رکھ دیا جائے گا، جو عوامی خدمت، شفافیت اور کرتویہ کے اصولوں کی ترجمانی کرتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیوا تیرتھ ایک ایسا نیا انتظامی مرکز ہوگا جہاں قومی ترجیحات طے ہوں گی اور حکومتی کام کاج میں عوامی مرکزیت سب سے اہم حصہ ہوگی۔
نیا کمپلیکس، جو تکمیل کے قریب ہے، پہلے ایگزیکٹو انکلیو کے نام سے معروف تھا۔ اس میں وزیراعظم آفس کے ساتھ ساتھ کابینہ سیکریٹریٹ، قومی سلامتی کونسل سیکریٹریٹ اور انڈیا ہاؤس بھی شامل ہوں گے، جہاں ملکی اور غیر ملکی معزز مہمانوں کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوں گی۔
- راج بھون → لوک بھون
- وزیراعظم کی رہائش → لوک کلیان مارگ
- سینٹرل سیکریٹریٹ → کرتویہ بھون
- راج پتھ → کرتویہ پتھ
ذرائع کے مطابق یہ تبدیلیاں صرف ناموں کی تبدیلی نہیں بلکہ ذہنیت کی تبدیلی بھی ہیں، جو آج کی حکمرانی کو سیوا، کرتویہ اور عوامی خدمت کی زبان دیتی ہیں۔ ان کے مطابق ہندوستانی جمہوریت اب ذمہ داری کو اختیار پر اور خدمت کو مرتبے پر ترجیح دے رہی ہے۔



