این این آر ای ایس جی آئی اور آئی آر آئی سیٹ کا معاہدہ، طلبہ کی صلاحیتیں بڑھانے پر زور

نالا نرسمہا ریڈی ایجوکیشن سوسائٹی کے گروپ آف انسٹی ٹیوشنز (این این آر ای ایس جی آئی) نے انڈین ریلوے انسٹیٹیوٹ آف سگنل، انجینئرنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن (آئی آر آئی ایس ای ٹی) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد طلبہ اور اساتذہ میں مہارت اور عملی تربیت کو فروغ دینا ہے۔
یہ شراکت داری ای سی ای ڈیپارٹمنٹ اور انڈسٹری انسٹیٹیوٹ انٹریکشن سیل (آئی آئی آئی سی) کے ذریعے مختلف تربیتی اور مشترکہ پروگراموں کے تحت عملی علم اور صنعت سے جڑے مہارتوں کو فروغ دے گی۔
دستخطی تقریب میں شرد کمار سریواستو، ڈائریکٹر جنرل آئی آر آئی ایس ای ٹی، ڈاکٹر سی وی کرشنا ریڈی، ڈائریکٹر این این آر ای ایس جی آئی، ڈاکٹر جی جناردھن راجو، ڈین اسکول آف انجینئرنگ، ٹی رمیش بابو، سینئر پروفیسر، ڈاکٹر بی روی، ہیڈ آف ای سی ای ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔