کِم جونگ اُن اور ٹرمپ کی ممکنہ ملاقات
شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن اور امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر اس ماہ کے آخر میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پیک) سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کر سکتے ہیں۔
یہ امکان جنوبی کوریا کے وزیرِ اتحاد چُنگ ڈونگ یونگ نے منگل کے روز پارلیمانی اجلاس کے دوران ظاہر کیا۔
وزیر نے کہا کہ دستیاب معلومات کے مطابق، امریکہ اور شمالی کوریا دونوں مذاکرات کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔ اُن کے مطابق، کِم جونگ اُن کے حالیہ بیان — جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اُنہیں ٹرمپ کے ساتھ “اچھی یادیں” ہیں — اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ شرائط کے تحت بات چیت کے لیے آمادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اگر امریکہ شمالی کوریا سے ایٹمی ہتھیار ختم کرنے کی شرط ہٹا دیتا ہے، تو ملاقات ممکن ہے۔ وزیر نے بتایا کہ پانمنجوم (دونوں کوریائی ممالک کی سرحد پر واقع گاؤں) ممکنہ مقام ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب، ٹرمپ اکتوبر کے آخر میں جنوبی کوریا میں اے پیک اجلاس میں شرکت کے لیے جائیں گے۔
وزیر نے مزید کہا کہ یہ ملاقات اس وقت ممکن ہو سکتی ہے جب ٹرمپ جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں پر بات کرنے پر رضامند ہوں جنہیں پیونگ یانگ طویل عرصے سے "حملے کی تیاری” قرار دیتا آیا ہے۔



