بھارت میں جلد اوکلی میٹا ایچ ایس ٹی این کی جدید اے آئی اسمارٹ عینکیں پیش کی جائیں گی، جنہیں اوکلی اور میٹا نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ عینکیں یکم دسمبر 2025 کو ملک میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔
یہ اسمارٹ عینکیں جدید مصنوعی ذہانت، ہائی ٹیک کیمرہ، فاسٹ چارجنگ اور ہندی زبان کی سہولت جیسی خصوصیات سے لیس ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ عینکیں ایتھلیٹس، کریئیٹرز اور فٹنس شوقین افراد کے لیے بہترین ہیں۔
اہم خصوصیات ہائی ٹیک فیچرز سب ایک ہی عینک میں
- الٹرا ایچ ڈی 3کے کیمرہ
- اوپن ایئر اسپیکرز
- آئی پی ایکس 4 واٹر ریزسٹنس
- انیس گھنٹے اسٹینڈ بائی بیٹری
- فاسٹ چارجنگ سپورٹ (20 منٹ میں 50 فیصد چارج)
- میٹا اے آئی کا رئیل ٹائم اسسٹنٹ
- ہندی زبان کی سپورٹ
- اسٹراوا اور گارمن جیسے فٹنس ایپس سے کنکشن
عینک کے ساتھ پورٹیبل چارجنگ کیس بھی دیا جائے گا جو بیٹری کو اڑتالیس گھنٹے تک بڑھاتا ہے۔
قیمت اور دستیابی
بھارتی مارکیٹ میں بھی اسمارٹ ویئر کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
اس عینک کی قیمت اےک تالیس ہزار آٹھ سو روپے رکھی گئی ہے۔
پری سیل کی شروعات ٢٥ نومبر 2025 سے ہو چکی ہیں جبکہ عام فروخت یکم دسمبر 2025 سے ہوگی۔
فریم اور لینس کے رنگوں کے انتخاب
اوکلی میٹا ایچ ایس ٹی این چھ مختلف فریم اور لینس کومبینیشنز میں دستیاب ہوگی، جن میں شامل ہیں:
- گرم سرمئی – پرزم روبی
- سیاہ – پرزم پولر بلیک
- براؤن اسموک – پرزم پولر ڈیپ واٹر
- سیاہ – ٹرانزیشنز ایمیتھیسٹ
- کلئیر – ٹرانزیشنز گرے
- سیاہ – کلئیر لینس
تمام ماڈل آر ایکس ریڈی ہیں، یعنی نمبروں کے ساتھ بھی بنوائے جا سکتے ہیں۔
بھارتی صارفین کے لیے خصوصی فیچرز
- ہندی زبان میں میٹا اے آئی اسسٹنٹ
- جلد ہی یو پی آئی لائٹ ادائیگی کی سہولت بھی شامل کی جائے گی (فی الحال ٹیسٹنگ میں ہے)



