بین الاقوامیعرب دنیا

ڈھاکہ میں کریڈ بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بدھ کے روز ایک کریڈ بم دھماکے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے فلائی اوور سے بم پھینکا جو نیچے کھڑے ایک شہری کو لگا۔ یہ واقعہ موغبازار کے علاقے میں بنگلہ دیش مکتی جدھا سنگسد کے قریب پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص نجی دکان کا ملازم تھا جو فلائی اوور کے نیچے چائے پی رہا تھا۔ واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان کی وطن واپسی متوقع ہے۔ طارق رحمان تقریباً سترہ سالہ جلاوطنی کے بعد لندن سے ڈھاکہ پہنچنے والے ہیں۔ ان کی آمد سے قبل سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور شہر بھر میں دوہری حفاظتی حصار قائم کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق طارق رحمان اپنی والدہ اور پارٹی سربراہ خالدہ ضیا سے بھی ملاقات کریں گے جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مزید برآں وہ ووٹ رجسٹریشن کی کارروائی بھی مکمل کریں گے۔

ادھر ملک میں سیاسی بے چینی اس وقت مزید بڑھ گئی جب انقلاب منچو کے رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل پر ان کے اہل خانہ نے عبوری حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ حکومت ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی اور اس قتل کا مقصد انتخابی عمل کو متاثر کرنا ہے۔

ملک میں بڑھتی ہوئی تشدد کی لہر نے عوام میں تشویش پیدا کر دی ہے جبکہ سیاسی حالات ایک بار پھر نئے موڑ کی طرف بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button