سی ڈی ایس انل چوہان آپریشن سندور میں جدید جنگی طاقت کا مظاہرہ
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے کہا کہ آپریشن سندور جدید جنگی صلاحیتوں کی شاندار مثال ہے، جس میں نیٹ ورک پر مبنی آپریشنز، درست نشانے، ڈیجیٹل انٹیلیجنس اور کئی میدانوں میں بیک وقت کارروائی کی گئی۔
انہوں نے یہ بات نئی دہلی میں منعقدہ دہلی ڈیفنس ڈائیلاگ میں جدید جنگ میں ٹیکنالوجی کا اثر کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔
جنرل چوہان نے کہا کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی کی برتری ہی میدان جنگ میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ جو ممالک جدید ٹیکنالوجی میں آگے ہیں، وہی جنگ میں کامیاب ہوتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ اب جنگ کے طریقے تیزی سے بدل رہے ہیں اور مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، اور کوانٹم فزکس جیسے شعبے دفاعی نظام کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔
یہ دو روزہ کانفرنس منوہر پاریکر انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینالیسس (ایم پی۔آئی۔ڈی ایس اے) کے تحت منعقد ہوئی، جس کا افتتاح وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کیا۔
ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سجان چنائے نے کہا کہ دنیا کی افواج صنعتی دور سے سائبر اور معلوماتی دور میں داخل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے آتم نربھر بھارت کے تحت مقامی دفاعی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

