علاقائی خبریںقومی

کرنول میں حیدرآباد سے بنگلورو جانے والی بس میں خوفناک آگ، 20 سے زائد افراد جاں بحق


آندھرا پردیش کے شہر کرنول میں حیدرآباد سے بنگلورو جانے والی ایک پرائیویٹ بس میں خوفناک آگ لگنے سے 20 سے زائد مسافروں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ حادثہ قویری ٹریولز کی بس میں جمعہ کی صبح پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ چِنّاتیکور کے قریب نیشنل ہائی وے 44 پر اُس وقت پیش آیا جب بس کو پیچھے سے ایک موٹر سائیکل نے ٹکر ماری۔ موٹر سائیکل بس کے نیچے جا کر فیول ٹینک سے ٹکرائی، جس سے آگ بھڑک اٹھی اور چند لمحوں میں پوری بس شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔

حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر گہری نیند میں تھے۔ کچھ مسافر ایمرجنسی دروازہ توڑ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، تاہم کئی مسافر آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ڈی آئی جی کویا پروین کے مطابق بس میں 41 مسافر سوار تھے، جن میں 39 بالغ اور 2 بچے شامل تھے۔ 11 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 19 افراد کو محفوظ نکال لیا گیا ہے، جنہیں کرنول جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بس ڈرائیور شیوانارائنا لاپتہ ہے جبکہ دوسرے ڈرائیور لکشمیا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے علاج اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button