علاقائی خبریںقومی

ایئر انڈیا حادثہ: پائلٹ قصوروار نہیں، سپریم کورٹ کا واضح مؤقف

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ایئر انڈیا طیارہ حادثہ میں پائلٹ کی کوئی غلطی نہیں تھی۔ عدالت نے کہا کہ "ملک میں کوئی بھی یہ نہیں مانتا کہ حادثہ پائلٹ کی وجہ سے ہوا”۔ عدالت نے مرحوم پائلٹ کی فیملی کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو قصوروار نہ سمجھیں کیونکہ یہ ایک بدقسمت حادثہ تھا۔

یہ معاملہ کیپٹن سمیِت سبھروال کے والد پُشکر اج سبھروال کی درخواست پر سنا گیا، جنہوں نے حادثے کی آزادانہ تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے اپیل کی تھی۔ عدالت نے مرکزی حکومت اور ڈی جی سی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو عدالت وضاحت کرے گی کہ پائلٹ کو کسی بھی طرح موردِ الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایک غیر ملکی میڈیا رپورٹ نے غلط طور پر پائلٹ کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ عدالت نے اس رپورٹ کو "غیر ذمہ دارانہ اور بھارت مخالف” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کوئی بھی شخص پائلٹ کو قصوروار نہیں سمجھتا۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بھی یہ بات واضح کی گئی ہے کہ پائلٹ اور کو پائلٹ کے درمیان گفتگو کے علاوہ کسی غلطی کا ذکر نہیں۔ عدالت نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کی نشاندہی کے لیے مزید شفاف اور تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ 12 جون کو احمد آباد سے لندن جانے والا ایئر انڈیا کا ڈریم لائنر طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 260 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button