علاقائی خبریںقومی

بہار میں این ڈی اے کی جیت پر وزیر اعظم کا شکرانہ

نئی دہلی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں وزیر اعظم نریندر مودی کا والہانہ استقبال کیا گیا، جہاں کارکنان نے بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی شاندار کامیابی پر بھرپور جشن منایا۔ وزیر اعظم نے عوام کے نام شکریہ کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بہار نے پہلے سے زیادہ ریکارڈ توڑ کر ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس کامیابی نے اتحاد کو نئی توانائی بخشی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کچھ جماعتیں روایتی "مسلم۔یادو” فارمولے پر چلتی رہیں جبکہ بہار کے عوام نے نیا "خواتین و نوجوان” اتحاد بنادیا ہے، جس نے انتخابی ماحول کا رخ بدل دیا۔

انہوں نے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور این ڈی اے رہنماؤں کی محنت کو سراہا اور کہا کہ بہار کی سرزمین نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ جھوٹ کی ہار ہوتی ہے اور عوامی بھروسے کی جیت۔

وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بہار کے نوجوانوں نے انتخابی فہرست کی پاکیزگی اور ووٹنگ میں بھرپور حصہ لے کر جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کی شفاف کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ دور ختم ہوچکا ہے جب انتخابی تشدد معمول تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button