بین الاقوامیعرب دنیا

پی ایم مودی نے جوہانسبرگ میں جی 20 کے حاشیے پر کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی

جوہانسبرگ میں ہونے والی جی–20 کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے مختلف ممالک کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ مودی نے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما فوسا کا شاندار استقبال اور بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر، فرانس کے صدر ایمانویل میکرون، جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ، برازیل کے صدر لولا دا سلوا اور کئی دیگر رہنماؤں سے الگ الگ گفتگو کی۔ ان ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور باہمی تعاون پر تفصیل سے تبادلۂ خیال ہوا۔

مودی نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے فرانس کے صدر سے گفتگو کو ’’بہت مفید‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت–فرانس تعلقات دنیا کے لیے فائدہ مند ہیں۔

اس موقع پر مودی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، جاپان، اٹلی، ویتنام، جرمنی، سنگاپور اور ایتھوپیا کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ بھارت نے مختلف ملکوں کے ساتھ تجارت، ثقافتی رشتوں، تعلیم، مہارت سازی، ٹیکنالوجی اور ترقیاتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

مودی نے عالمی ترقی کے پیمانوں پر از سرِ نو غور کرنے کی اپیل کی اور منشیات اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کے خلاف جی–20 پہل اور عالمی طبی امدادی ٹیم بنانے کی تجویز پیش کی۔

جوہانسبرگ میں لی گئی جی–20 رہنماؤں کی مشترکہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ دنیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سب ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button