بین الاقوامیعرب دنیا

مودی–میلونی ملاقات دہشت گردی کے خلاف مضبوط تعاون پر اتفاق

پی ایم مودی اور اطالوی وزیراعظم میلونی کی اہم ملاقات دہشت گردی کے خلاف مشترکہ محاذ پر زور

جوہانسبرگ میں جی 20 اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف گہرے تعاون کی حمایت کی۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق، میلونی نے دہلی حملے پر بھارت سے اظہارِ یکجہتی کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اٹلی کے پختہ عزم کو دہرايا۔

دونوں ممالک نے دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے بھارت–اٹلی مشترکہ اقدام بھی اپنایا، جس کا مقصد عالمی دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف تعاون کو مضبوط بنانا اور ایف اے ٹی ایف سمیت عالمی فورمز پر قریبی ہم آہنگی کو بڑھانا ہے۔

ملاقات میں بھارت–اٹلی اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سیکیورٹی، خلائی تحقیق، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور عوامی رابطوں میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے نئی دہلی اور بریشیا میں ہونے والے کاروباری فورمز کی کامیابی کو سراہا اور ٹیکنالوجی، اختراع، سرمایہ کاری اور محفوظ سپلائی چینز کے فروغ پر اتفاق کیا۔

اطالوی خلائی وفد کے حالیہ بھارت دورے کا بھی خیر مقدم کیا گیا، جس سے خلائی شعبے میں سرکاری و نجی سطح پر تعاون مزید بڑھے گا۔

وزیراعظم میلونی نے بھارت–یورپی یونین فری ٹریڈ اگریمنٹ جلد مکمل کرنے کی مضبوط حمایت کی اور بھارت کے 2026 کے اے آئی امپیکٹ سمٹ کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اصولوں پر ایک ساتھ کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button