علاقائی خبریںقومی

وزیرِاعظم مودی آج دہلی میں 42 ہزار کروڑ روپے کے زرعی منصوبوں کا آغاز کریں گے


وزیرِاعظم نریندر مودی آج دہلی کے انڈین ایگری کلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خصوصی "کِرشی پروگرام” میں شرکت کریں گے، جہاں وہ 42 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے زرعی منصوبوں کا افتتاح، سنگِ بنیاد اور آغاز کریں گے۔ ان منصوبوں کا مقصد بھارت کے زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لانا اور کاشتکاروں کی بہبود کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم دو بڑی اسکیموں کا آغاز کریں گے جن کی مجموعی لاگت 35,440 کروڑ روپے ہے۔
پہلی اسکیم "پی ایم دھن دھانیا کرشی یوجنا” ہے جس کے لیے 24 ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ اسکیم فصلوں کی پیداوار بڑھانے، متنوع کاشت اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔

دوسری اسکیم "دالوں میں آتم نربھرتا مشن” ہے، جس کی لاگت 11,440 کروڑ روپے ہے۔ اس کے تحت بھارت کو دالوں میں خودکفیل بنانے کے لیے پیداوار، خریداری اور ذخیرہ نظام بہتر کیا جائے گا۔

مودی مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے جن میں مصنوعی افزائشِ نسل کے مراکز، دودھ پاؤڈر پلانٹس، فِش فیڈ پلانٹس، اور جدید زرعی مراکز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں وہ 815 کروڑ روپے کے منصوبوں کی بنیاد بھی رکھیں گے جن میں اسمارٹ فشنگ ہاربر، آکوا پارک، اور کولڈ چین نظام شامل ہیں۔

اس تقریب میں وزیراعظم مودی کسانوں سے براہِ راست گفتگو کریں گے اور قدرتی کھیتی اور کسان سمردھی مراکز کے سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button