تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

تلنگانہ پنچایت انتخابات دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع، 193 منڈلوں میں رائے دہی جاری

تلنگانہ میں گرام پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ اتوار کو شروع ہو گئی، جو ریاست کے 193 منڈلوں میں جاری ہے۔ اس مرحلے میں 3,911 سرپنچ اور 29,917 وارڈ ممبر کے عہدوں کے لیے انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ریاست بھر میں 38,337 پولنگ اسٹیشنوں پر رائے دہی کا عمل چل رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سرپنچ عہدوں کے لیے 12,782 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ وارڈ ممبر کے لیے 71,071 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ اس مرحلے میں 57,22,465 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ ووٹنگ کا عمل دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا، جس کے بعد دو بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع کی جائے گی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

الیکشن شیڈول کے مطابق نتائج کے بعد وارڈ ممبران کی میٹنگ منعقد ہوگی، جس میں ڈپٹی سرپنچ کا انتخاب کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے کے لیے ابتدا میں 4,333 سرپنچ اور 38,350 وارڈ ممبر عہدوں کا اعلان کیا گیا تھا، جن میں سے 415 سرپنچ اور 8,307 وارڈ ممبر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ جبکہ پانچ دیہات اور 108 وارڈز میں نامزدگیاں داخل نہ ہونے کے باعث انتخابات نہیں ہو سکے۔

شفاف اور پُرامن انتخابات کے لیے 4,593 ریٹرننگ افسران اور 30,661 ملازمین تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ 2,489 مائیکرو آبزرورز نگرانی پر مامور ہیں۔ حساس علاقوں میں 3,769 پولنگ اسٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے، تاکہ انتخابی عمل پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button