تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

نکل گنڈی پراجیکٹ میں ناقص کام، کسانوں سے کویتا کی ہمدردی


تلنگانہ جاگروتی کی صدر کلواکنٹلہ کویتا نے جاگروتی جنم باٹا پروگرام کے تحت ضلع نلگنڈہ میں نکل گنڈی پراجیکٹ کا دورہ کیا اور متاثرہ کسانوں و بےگھر خاندانوں سے ملاقات کی۔

کویتا نے کہا کہ یہ پراجیکٹ سابق حکومت کے دور میں شروع ہوا تھا، مگر سال 2007 سے اب تک مکمل نہیں ہو سکا۔ زمینیں حاصل کرلی گئیں، لیکن زیادہ تر متاثرین کو نہ معاوضہ ملا، نہ بازآبادکاری، اور نہ رہائشی سہولیات فراہم کی گئیں۔

انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ ناقص تعمیراتی کام اور سائنسی اصولوں کی خلاف ورزی کے باعث پہلے ہی ایک حادثے میں آٹھ مزدور ہلاک ہو چکے ہیں، مگر حکومت نے اس سے کوئی سبق نہیں لیا۔

کویتا نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ کی رفتار انتہائی سست ہے اور کام کا معیار ناقص ہے، یہاں تک کہ ہلکی بارش میں دیواروں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں، جس سے عوام میں خوف اور بےچینی پیدا ہوگئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر معاوضہ اور بازآبادکاری کے اقدامات کرے، ورنہ وہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے متاثرین کے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں گی۔

کویتا نے واضح کیا کہ ان کا یہ دورہ سیاسی مقصد کے لئے نہیں بلکہ عوامی مسائل اور کسانوں کے حقوق کے لئے ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button