سوشل میڈیاقومی

سامنثا کی رخصتی راج ندیمورو کے خاندان کا بے جھجک خیرمقدم

اداکارہ سامنثا روتھ پربھو اور فلم ساز راج ندیمورو نے یکم دسمبر کو کوئمبتور میں بڑی سادگی اور روحانیت کے ساتھ شادی کرلی۔ اس نجی تقریب کے فوراً بعد راج کی بہن شیتل ندیمورو نے سامنثا کا خاندان میں گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام جاری کیا، جس کے ساتھ دونوں کی پہلی خاندانی تصویر بھی شیئر کی گئی۔

شیتل نے اپنے پیغام میں شادی کے روحانی ماحول کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اج دیا کی رسومات کے دوران ان کے دل میں شکر گزاری اور سکون کے جذبات پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شادی خاندان کے لیے اطمینان، وضاحت اور ایک خوبصورت ہم آہنگی کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سامنثا اور راج نے اس سفر کا آغاز وقار، ایمانداری اور پُرسکون عزم کے ساتھ کیا ہے، جو اس وقت ممکن ہوتا ہے جب دو دل ایک ہی راستے پر چلنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ شیتل کا کہنا تھا کہ خاندان دونوں کے ساتھ بلا جھجک اور مکمل حمایت کے ساتھ کھڑا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ شادی کے دوران ادا کی جانے والی اشا رسومات نے اس دن کو مزید مقدس بنادیا۔ شیتل کے مطابق بعض رشتے صرف بنتے نہیں، بلکہ سکون کے ساتھ زندگی میں اترتے ہیں۔ شیتل نے دعا کی کہ ہر شخص کو ایسا ہی پُرسکون اور مضبوط رشتہ نصیب ہو۔

سامنثا نے اس محبت بھرے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا: “محبت”۔

ذریعوں کے مطابق دونوں نے لِنگا بھیراوی آشرم میں خصوصی بھوت شُدھی بیاہ کی رسم کے تحت ایک دوسرے کو وعدے دیے، جو کہ ایک مقدس روحانی عمل ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button