حیدرآباد
حیدرآباد کی اہم خبریں — پرانے شہر سے ہائی ٹیک سٹی تک ٹریفک اپ ڈیٹس، بارش، سیاست، جرائم، سرکاری اعلانات اور روزمرہ حالات کی فوری کوریج۔
-
تلنگانہ میں بڑا سائبر حملہ سامنے آیا ہے جس میں وزراء اور سی ایم او کے سرکاری واٹس ایپ گروپس ہیک کر لیے گئے ہیں۔ اس واقعے نے ریاست میں سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم سائبر نیرغالی ایس بی آئی کے وائی سی کے بہانے مشکوک اے پی کے فائلز بھیج رہے ہیں اور وصول کنندگان کو فوری آدھار اپڈیٹ کرنے کا جھانسہ دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کے گروپس کے علاوہ چیف منسٹر آفس گروپ، ڈپٹی چیف منسٹر گروپ اور میڈیا سے متعلق کئی اہم سرکاری گروپس بھی اس ہیکنگ کی زد میں آئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وزراء کے پی آر اوز اور متعدد صحافیوں کے موبائل فون بھی متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی…
مزید پڑھیں » -
حیدرآباد میں قیمتی صنعتی زمینوں کو مخصوص افراد کے حوالے کرنے کی تجویز نے کانگریس حکومت کے اندر شدید اختلافات پیدا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق ایک اہم رہنما نے یہ تجویز کابینہ میں پیش کی تو وزراء دو گروہوں میں بٹ گئے اور میٹنگ میں تلخ بحث ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق جنوبی تلنگانہ کے کئی وزراء نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور اسے حکومت کے لیے بڑا اسکینڈل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے مسئلے پر بغیر بحث فیصلے سے پارٹی اور حکومت کو بھاری نقصان ہو سکتا ہے، لیکن اس کے باوجود اہم رہنما نے منظوری پر زور دیا۔ وزیر پونگلتی سرینواس ریڈی نے بتایا کہ کابینہ نے صنعتی زمینوں کی تبدیلی کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے، مگر متعلقہ وزیر شریدر بابو کی عدم موجودگی نے مزید شکوک پیدا کر دیے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کئی اہم پالیسیوں…
مزید پڑھیں » -
مدینہ کے قریب ہونے والے افسوسناک بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے حیدرآباد کے عمرہ زائرین کی نمازِ جنازہ مسجدِ نبویؐ میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ کی امامت شیخ عبدالباری الثُبیتی نے کرائی۔ نماز کے فوراً بعد تمام مرحومین کی تدفین جنت البقیع میں عمل میں لائی گئی، جو اسلام کا نہایت مقدس قبرستان ہے۔ سعودی حکام نے تصدیق کی کہ تمام مرحومین کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے۔ سعودی حکام اور بھارتی قونصلیٹ جدہ مسلسل رابطے میں رہے تاکہ تمام امور عزت و احترام کے ساتھ انجام دیے جائیں۔ بھارتی نمائندوں کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد مدینہ کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں اور ان کی حالت کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ طبی عملہ زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال کر رہا ہے۔ مسجدِ نبویؐ کے صحن میں نمازِ جنازہ کے دوران بڑا ہجوم دیکھا گیا۔ مقامی رہائشیوں کے ساتھ دنیا بھر…
مزید پڑھیں » -
آرم گھر چوراہے پُلر نمبر ۲۹۴ کے قریب بلدیہ کی بڑی کارروائی انجام دی گئی، جس میں غیر مجاز تجاوزات اور فٹ پاتھ پر قائم ڈھانچوں کو ہٹا دیا گیا۔ یہ مہم راجندرنگر ڈپٹی کمشنر سورندر ریڈی کی ہدایت پر اور ٹاؤن پلاننگ اے سی پی سری دھر کی نگرانی میں شروع کی گئی۔ کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری سیکیورٹی تعینات رہی تاکہ کسی بھی رکاوٹ یا ہنگامہ سے فوری نمٹا جاسکے۔ بلدی عملہ نے فٹ پاتھ، سڑک کنارے ٹھیلوں، اور غیر قانونی کاروباری قبضوں کو ہٹاتے ہوئے علاقے کو مکمل طور پر صاف کیا۔ چند فٹ پاتھ فروشوں نے مزاحمت کی کوشش کی، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں وہاں سے ہٹا دیا اور صورتحال کو قابو میں رکھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ مہم ٹریفک کی روانی اور راہگیروں کی سہولت کے لیے ضروری تھی اور مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔…
مزید پڑھیں » -
مدینہ بس حادثہ میں پینتالیس عمرہ زائرین جن میں دس بچے بھی شامل تھے، جاں بحق ہوئے۔ اس المناک واقعے میں محمد عبدالشعیب واحد زندہ بچنے والے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ جانے والے رشتے دار کو سعودی عرب پہنچتے ہی واپس بھیج دیا گیا۔ شیخ ابراہیم احمد، جو جھرّہ، حیدرآباد کے رہائشی ہیں، شعیب کے والدین کی نمازِ جنازہ میں شرکت اور ڈی این اے شناخت میں مدد کے لیے مدینہ پہنچے تھے۔ مگر مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن نے انہیں روک لیا۔ محکمے کے مطابق ان کے خلاف نو سال پرانا ایک سروس سے متعلق مقدمہ موجود تھا جو ان کی سابقہ ملازمت کے دوران سعودی عرب میں درج ہوا تھا۔ اسی معاملے کی وجہ سے ان پر دوبارہ داخلے کی پابندی تھی، جس کے سبب انہیں واپس حیدرآباد ڈی پورٹ کردیا گیا۔ حادثے کی تفصیل پیر کی صبح عمرہ زائرین کی بس ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا کر…
مزید پڑھیں » -
سعودی عرب میں پیش آئے المناک بس حادثے کے بعد شہید زائرین کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے صورتحال ایک بار پھر غیر یقینی کا شکار ہو گئی ہے۔ جمعہ کو یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ مسجدِ نبوی میں نمازِ جنازہ اور جنت البقیع میں تدفین کا انتظام کیا جارہا ہے، مگر تازہ ترین معلومات کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ حکم جاری نہیں ہوا۔ سعودی عرب میں موجود ایک شخص نے بتایا کہ صبح سے مختلف خبریں زیرِ گردش تھیں، لیکن سرکاری سطح پر نہ نمازِ جنازہ کی منظوری دی گئی ہے اور نہ ہی تدفین کے وقت کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکاری اعلان تک انتظار کریں اور اپنی نمازیں معمول کے مطابق ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی کوئی فیصلہ جاری ہوگا، اس کی اطلاع فوری فراہم کی…
مزید پڑھیں » -
حیدرآباد ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ ایسٹ پروٹیکشن ایجنسی حائیڈرا نے کونڈاپور میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 4 ایکڑ قیمتی سرکاری زمین واپس حاصل کرلی۔ اس زمین کی موجودہ قیمت 700 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ یہ زمین سری وینکٹیشورا ایچ اے ایل کالونی میں عوامی سہولتوں کے لئے مختص کی گئی تھی، جہاں کل 57.20 ایکڑ پر 627 پلاٹس تیار کیے گئے تھے۔ کالونی میں دو پارکوں کے لئے 1.20 ایکڑ فی کس, ایک اور پارک کے لیے 2 ایکڑ اور عوامی استعمال کے لئے 1000 مربع گز جگہ رکھی گئی تھی۔ لیکن برسوں سے یہ کھلی جگہیں قبضہ مافیا کے کنٹرول میں تھیں۔ رپورٹ کے مطابق، 1980 کی دہائی میں بااثر افراد نے جعلی جنرل پاور آف اٹارنی (جی پی اے) کے ذریعے ایک شخص وائی بی کے راؤ کے نام پر زمین فروخت کی۔ بعد میں اس غیر قانونی زمین کو ایل آر ایس…
مزید پڑھیں » -
حیدرآباد میں صدرِ جمہوریہ کے دورۂ شہر کے پیش نظر دو دن کے لئے سخت ٹریفک پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔ محکمۂ ٹریفک کے مطابق یہ پابندیاں جمعہ اور ہفتہ کو مختلف علاقوں میں لاگو ہوں گی، تاکہ وی آئی پی نقل و حرکت کے دوران ٹریفک نظام متاثر نہ ہو۔ جوائنٹ کمشنر ٹریفک جوئل ڈیوِس نے بتایا کہ ان پابندیوں کا سب سے زیادہ اثر سیکندرآباد، تیروملگیری اور بیگم پیٹ کے علاقوں میں دیکھا جائے گا، کیونکہ ان مقامات سے رشٹرپتی نیلایم اور راج بھون کی طرف قافلوں کی آمد و رفت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، جمعہ کو تین مختلف اوقات میں ٹریفک محدود رہے گی:صبح 11 سے دوپہر 2 بجے تک،2:30 سے 4 بجے شام تک،اور 5:30 سے 6:45 شام تک۔ ان اوقات کے دوران سی ٹی او، رسول پورہ، پی این ٹی جنکشن، ایچ پی ایس، بیگم پیٹ فلائی اوور، گرین لینڈز، پنجہ گٹہ، موناپّا…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ میں سردی کی شدت میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور ریاست میں موسم مزید ٹھنڈا ہوتا جا رہا ہے۔ پٹن چیرو میں رواں سال کی سب سے ٹھنڈی رات ریکارڈ کی گئی، جہاں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کم از کم درجہ حرارت 9 ڈگری تک گر گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق یہ اس سیزن میں ریاست کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع میدک کے کئی علاقوں میں بھی سردی کی تیز لہر محسوس کی گئی۔ سرد ہواؤں کی وجہ سے صبح اور رات کے اوقات خاص طور پر انتہائی سرد رہے۔ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ دو دنوں تک تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے 2 تا 3 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران سردی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے اور شہریوں کو…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت شہری مسائل کے حل کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کو فروغ دے رہی ہے تاکہ حیدرآباد کو ملک کا بہترین رہائشی شہر بنایا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ نے حیدرآباد کو ایک کاسمولوٹن شہر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نالج حب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں مضبوط انفرااسٹرکچر اور وسائل کی موجودگی اسے سب سے زیادہ قابلِ رہائش شہر بناتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بات اینا لاگ اے آئی کے سربراہ اور معروف ٹیکنالوجسٹ ایلیکس کِپ مین سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں ٹریفک جام، شہری سیلاب، جھیلوں کا تحفظ، موسم کی پیش گوئی، صنعتی آلودگی کی نگرانی جیسے اہم شہری مسائل کیلئے ٹیکنالوجی پر مبنی حل پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ حکومت اور کِپ مین کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ شہر میں ریئل ٹائم سینسر سسٹم لگایا جائے گا جس کے ذریعے…
مزید پڑھیں »









