حیدرآباد
حیدرآباد کی اہم خبریں — پرانے شہر سے ہائی ٹیک سٹی تک ٹریفک اپ ڈیٹس، بارش، سیاست، جرائم، سرکاری اعلانات اور روزمرہ حالات کی فوری کوریج۔
-
حیدرآباد میں صدرِ جمہوریہ کے دورۂ شہر کے پیش نظر دو دن کے لئے سخت ٹریفک پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔ محکمۂ ٹریفک کے مطابق یہ پابندیاں جمعہ اور ہفتہ کو مختلف علاقوں میں لاگو ہوں گی، تاکہ وی آئی پی نقل و حرکت کے دوران ٹریفک نظام متاثر نہ ہو۔ جوائنٹ کمشنر ٹریفک جوئل ڈیوِس نے بتایا کہ ان پابندیوں کا سب سے زیادہ اثر سیکندرآباد، تیروملگیری اور بیگم پیٹ کے علاقوں میں دیکھا جائے گا، کیونکہ ان مقامات سے رشٹرپتی نیلایم اور راج بھون کی طرف قافلوں کی آمد و رفت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، جمعہ کو تین مختلف اوقات میں ٹریفک محدود رہے گی:صبح 11 سے دوپہر 2 بجے تک،2:30 سے 4 بجے شام تک،اور 5:30 سے 6:45 شام تک۔ ان اوقات کے دوران سی ٹی او، رسول پورہ، پی این ٹی جنکشن، ایچ پی ایس، بیگم پیٹ فلائی اوور، گرین لینڈز، پنجہ گٹہ، موناپّا…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ میں سردی کی شدت میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور ریاست میں موسم مزید ٹھنڈا ہوتا جا رہا ہے۔ پٹن چیرو میں رواں سال کی سب سے ٹھنڈی رات ریکارڈ کی گئی، جہاں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کم از کم درجہ حرارت 9 ڈگری تک گر گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق یہ اس سیزن میں ریاست کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع میدک کے کئی علاقوں میں بھی سردی کی تیز لہر محسوس کی گئی۔ سرد ہواؤں کی وجہ سے صبح اور رات کے اوقات خاص طور پر انتہائی سرد رہے۔ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ دو دنوں تک تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے 2 تا 3 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران سردی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے اور شہریوں کو…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت شہری مسائل کے حل کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کو فروغ دے رہی ہے تاکہ حیدرآباد کو ملک کا بہترین رہائشی شہر بنایا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ نے حیدرآباد کو ایک کاسمولوٹن شہر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نالج حب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں مضبوط انفرااسٹرکچر اور وسائل کی موجودگی اسے سب سے زیادہ قابلِ رہائش شہر بناتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بات اینا لاگ اے آئی کے سربراہ اور معروف ٹیکنالوجسٹ ایلیکس کِپ مین سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں ٹریفک جام، شہری سیلاب، جھیلوں کا تحفظ، موسم کی پیش گوئی، صنعتی آلودگی کی نگرانی جیسے اہم شہری مسائل کیلئے ٹیکنالوجی پر مبنی حل پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ حکومت اور کِپ مین کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ شہر میں ریئل ٹائم سینسر سسٹم لگایا جائے گا جس کے ذریعے…
مزید پڑھیں » -
حیدرآباد کے شاستری پورم میں آج حائیڈرا کی بڑی کارروائی دیکھنے میں آئی، جہاں بم رکن الدولہ لیک کے ایف ٹی ایل اور بفر زون میں کی گئی غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا گیا۔ حائیڈرا کی ٹیم نے صبح سے ہی موقع پر پہنچ کر کئی غیر مجاز ڈھانچوں کو گرا دیا، جس کے باعث علاقے میں خاصی ہلچل دیکھی گئی۔ کارروائی کے دوران تجاوزات کرنے والوں نے حائیڈرا عہدیداروں سے سخت بحث و تکرار کی، تاہم صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، جس کی وجہ سے آپریشن بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ حکام کے مطابق بم رکن الدولہ لیک کے اطراف اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ انہدامی کارروائیاں کی جا چکی ہیں، لیکن اس علاقے میں بار بار تجاوزات کی کوشش کی جاتی ہے۔ اسی وجہ سے حائیڈرا اور ریونیو محکمہ…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی سے ملاقات کے دوران اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح تلنگانہ میں مستحقین کو باریک چاول فراہم کیا جا رہا ہے، اسی طرز پر پورے ملک میں راشن کارڈس کے ذریعے غریبوں کیلئے باریک چاول کی تقسیم کا جائزہ لیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جو راشن کارڈ رکھنے والوں کو اعلیٰ معیار کا باریک چاول فراہم کر رہی ہے، کیونکہ عوام کو وہی غذائی اشیاء ملنی چاہئیں جو وہ روزمرہ استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے اس اسکیم کو فلاحی اقدامات کا حقیقی مقصد پورا کرنے کیلئے ضروری قرار دیا۔ ریونت ریڈی کی اس تجویز پر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے مثبت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرکز تفصیلی مطالعہ کے بعد ملک گیر سطح پر باریک چاول کی تقسیم کے امکان پر غور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک…
مزید پڑھیں » -
جڈچرلہ کے ماچرم فلائی اوور پر جمعرات کی صبح ایک خطرناک واقعہ پیش آیا جب ایک پرائیویٹ ٹراولس کی بس سامنے جارہی کیمیکل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد ٹینکر سے ہائیڈروکلورائڈ ایسڈ بہہ نکلا، لیکن خوش قسمتی سے تمام 26 مسافر محفوظ رہے۔ بس چتور (آندھرا پردیش) سے حیدرآباد آرہی تھی کہ اچانک ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے فوراً بعد بس ڈرائیور نے مسافروں کو باہر نکلنے کی ہدایت دی، جس کے باعث بھگدڑ میں کچھ افراد کو ہلکی چوٹیں آئیں۔ حکام کے مطابق بہہ نکلنے والا کیمیکل جلنے والا نہیں تھا، جس کی وجہ سے ایک بڑی تباہی ٹل گئی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا اور کیمیکل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کیے۔ حادثے کے باعث این ایچ 44 پر ٹریفک کچھ دیر کے لئے متاثر ہوا۔ بعد ازاں تمام مسافروں کو ایک…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی نے بدھ کے روز ایک کروڑ خواتین میں ایک کروڑ اندیرمّا ساڑیوں کی تقسیم کا تاریخی پروگرام شروع کیا۔ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی یومِ پیدائش کے موقع پر شروع کیے گئے اس منصوبے کو حکومت نے خواتین بااختیاری کی مضبوط کوشش قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ عوامی حکومت ہے، جو خواتین کو عملی سہارا دینے کیلئے حقیقی اقدامات کر رہی ہے۔ ساڑیوں کی تقسیم دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔پہلے مرحلے میں دیہاتوں کی تمام مستحق خواتین کو 9 دسمبر تک ساڑیاں دی جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں یکم مارچ سے 8 مارچ تک شہری خواتین کو ساڑیاں دی جائیں گی، جس میں تقریباً 65 لاکھ ساڑیاں شامل ہیں۔ ریونت ریڈی نے اپنی کابینہ کی خواتین وزراء اور خواتین ایم ایل ایز سے اپیل کی کہ وہ اندیرمّا ساڑیاں پہن کر خواتین کی شناخت اور خود اعتمادی کا پیغام…
مزید پڑھیں » -
مدینہ کے قریب پیش آئے ہولناک بس حادثہ میں 45 حیدرآبادی معتمرین کی شہادت پر تلنگانہ جاگروتی کی صدر کلواکنٹلہ کویتا نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ صرف متاثرہ خاندانوں کا نہیں بلکہ پورے تلنگانہ کا اجتماعی دکھ ہے۔ کویتا آج شہداء کے گھروں کا دورہ کرتے ہوئے ان کے غم میں شریک ہوئیں۔ اہلِ خانہ سے ملاقات کے دوران فضا سوگوار ہو گئی، جب شہداء کے عزیز اپنے پیاروں کی آخری باتیں اور یادیں بیان کرتے ہوئے اشکبار ہو گئے۔ کویتا نے انہیں دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ جاگروتی ہر دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ کویتا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حادثے کی سنگینی اور اثرات کو دیکھتے ہوئے شہداء کے اہلِ خانہ کے لئے اعلان کردہ پانچ لاکھ ایکس گریشیا میں اضافہ کیا جائے تاکہ ان بے سہارا خاندانوں کی عملی مدد ہو سکے۔ انہوں…
مزید پڑھیں » -
پیڈّا امبرپیٹ فلائی اوور، رنگا ریڈی ضلع میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات ایک بڑا حادثہ ٹل گیا، لیکن کویری ٹراولس کی لاپرواہی نے مسافروں کیلئے رات کو خوف اور اذیت میں بدل دیا۔ حادثہ کیسے پیش آیا؟ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیدرآباد سے سریکاکلم جانے والی وی موری کویری ٹراولس کی بس میں اوور ہیٹنگ کے باعث اچانک گاڑی کے ٹائروں سے گھنا دھواں اٹھنے لگا۔ ڈرائیور نے ہوشیاری دکھاتے ہوئے فوراً بس روک کر تمام مسافروں کو محفوظ مقام پر اتار دیا۔ مسافروں کی رات بھر اذیت لیکن حیرت انگیز طور پر کمپنی نے نہ متبادل بس بھیجی، نہ کوئی مدد فراہم کی۔۲۶ مسافر جن میں خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے شدید سردی میں گھنٹوں سڑک کنارے بے یار و مددگار کھڑے رہے۔مسافروں نے کمپنی کے اس غیر ذمہ دارانہ رویّے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ تلگو ریاستوں میں بس حادثات میں تشویشناک اضافہ یہ…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور تلنگانہ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو افسر محمد صفی اللہ کو سعودی عرب میں پیش آئے خوفناک بس حادثے میں جان بحق ہونے والے عمرہ زائرین کے بارے میں بے حس ریمارکس دینے پر عہدے سے ہٹا دیا۔ حکومت نے انہیں فوری طور پر ان کے اصل محکمہ ٹی ایس جینکو میں واپس بھیجنے کے احکامات جاری کیے۔ یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب صفی اللہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں وہ متاثرہ خاندانوں سے انتہائی نامناسب بات کرتے نظر آئے۔ ویڈیو میں وہ کہتے سنائی دیے:"جَلے ہوئے ٹکڑوں کو کیا دیکھنے جاتے ہو؟”یہ جملہ سن کر متاثرہ خاندان اور مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اگرچہ صفی اللہ نے بعد میں معافی مانگی، لیکن حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹا کر سخت پیغام دیا۔اقلیتی فلاح و بہبود کے…
مزید پڑھیں »









