حیدرآباد
حیدرآباد کی اہم خبریں — پرانے شہر سے ہائی ٹیک سٹی تک ٹریفک اپ ڈیٹس، بارش، سیاست، جرائم، سرکاری اعلانات اور روزمرہ حالات کی فوری کوریج۔
-
آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان سے حیدرا (حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹیکشن ایجنسی) کے کمشنر اے وی رنگاناتھ نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات وجئے واڑہ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوئی۔ اس موقع پر پون کلیان نے حیدرا نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جدید اور موثر نظام ہے، جو نہ صرف آندھرا پردیش بلکہ پورے ملک کے لیے ایک مثالی ماڈل بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نظام کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ قیادت میں بصیرت ہو اور عہدیدار ایمانداری و لگن کے ساتھ کام کریں۔ پون کلیان نے کہا کہ حیدرا نے جس طرح عوامی املاک کی حفاظت اور ہنگامی حالات میں فوری کارروائی کا نظام قائم کیا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت نے سب سے پہلے حیدرا کے ذریعے ایسا منفرد نظام متعارف کرایا،…
مزید پڑھیں » -
ہائڈرا نے ایک بڑی کارروائی میں کونڈاپور کے علاقے میں 2,000 مربع گز اراضی بازیاب کرائی جو عوامی پارک کے لیے مختص تھی لیکن چند افراد نے اسے غیر قانونی طور پر رہائشی پلاٹس میں تبدیل کر دیا تھا۔ یہ کارروائی جمعہ کے روز انجام دی گئی جس کے دوران 30 کروڑ روپے مالیت کی عوامی زمین کو قبضہ مافیا سے محفوظ کر لیا گیا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب راگھویندرا کالونی سی بلاک ویلفیئر ایسوسی ایشن نے پراجا وانی پلیٹ فارم کے ذریعے شکایت درج کرائی۔ شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ہائڈرا کمشنر اے وی رنگاناتھ نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مشترکہ معائنہ کروایا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ زمین کو پارک اور کمیونٹی ہال کے لیے منظور شدہ لے آؤٹ میں شامل کیا گیا تھا لیکن کچھ افراد نے جعلی کاغذات بنا کر دس پلاٹس میں تقسیم کر کے قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ ہائڈرا…
مزید پڑھیں » -
رنگاریڈی ضلع کے کاٹے دان علاقے میں آج صبح ایک بڑا حادثہ اس وقت ٹل گیا جب دہلی پبلک اسکول نادرگُل کی ایک بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق، بس طلبہ کو گھروں پر چھوڑنے کے بعد واپس اسکول جا رہی تھی کہ اچانک انجن سے دھواں اٹھنا شروع ہوا۔ بس کے ڈرائیور نے فوری ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کو سڑک کے کنارے روکا اور خود باہر نکل آیا۔ چند لمحوں میں بس شعلوں میں گھِر گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ مقامی افراد نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ چندرایان گٹہ کے فائر عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ خوش قسمتی سے، حادثے کے وقت کوئی طالب علم بس میں موجود نہیں تھا، جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور آگ لگنے کی…
مزید پڑھیں » -
جوبلی ہلز اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب سے قبل ایک تازہ سیاسی سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 50 فیصد سے زائد اقلیتی ووٹرز حکمران کانگریس کے بجائے بی آر ایس (بھارت راشٹرا سمیتی) کو ترجیح دے رہے ہیں۔ یہ سروے سیاسی مشاورتی کمپنی بلین کنیکٹ نے 10 سے 21 اکتوبر کے درمیان کیا۔ رپورٹ کے مطابق، جوبلی ہلز حلقے میں تقریباً 30 فیصد ووٹرز مسلمان ہیں، جو انتخابی نتائج پر اہم اثر ڈال سکتے ہیں۔ سروے کے مطابق، اگر آج انتخابات ہوں تو 46.1 فیصد ووٹرز بی آر ایس کے حق میں ووٹ ڈالیں گے، جبکہ 23.9 فیصد ووٹرز کانگریس کو ترجیح دیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) اس بار کانگریس کی حمایت کر رہی ہے، جب کہ گزشتہ سال کے اسمبلی انتخابات میں اس نے بی آر ایس کی حمایت کی تھی۔ سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ 59.9 فیصد…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ نئے عثمانیہ اسپتال کی تعمیر دو سال کے اندر مکمل کی جائے۔ انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور تمام محکموں کو رفتار تیز کرنے کے احکامات دیے۔ وزیر اعلیٰ نے انجینئرنگ محکمے کو ہدایت دی کہ اسپتال کے کمرے، لیبارٹریاں اور دیگر شعبے اس طرح تعمیر کیے جائیں کہ مستقبل میں جدید طبی آلات با آسانی نصب کیے جا سکیں۔ ساتھ ہی اسپتال کے اردگرد سڑکوں کی تعمیر پر بھی زور دیا تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے ہیلتھ، پولیس، جی ایچ ایم سی، روڈز اینڈ بلڈنگز اور الیکٹریسٹی کے محکموں پر مشتمل ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دیے، جو ہر دس دن بعد جائزہ اجلاس کرے گی اور تعمیراتی مسائل کو فوری حل کرے گی۔ ریونت ریڈی نے پولیس محکمے کو ہدایت…
مزید پڑھیں » -
مسافروں کے بڑے رش کو مدِنظر رکھتے ہوئے جنوبی وسطی ریلوے (ایس سی آر) نے سکندرآباد اور حضرت نظام الدین (دہلی) کے درمیان خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ خصوصی سروس 28 اکتوبر سے 4 نومبر تک جاری رہے گی۔ ایس سی آر کے مطابق، ٹرین نمبر 07081 سکندرآباد تا حضرت نظام الدین 28 اکتوبر اور 2 نومبر کو چلائی جائے گی، جبکہ ٹرین نمبر 07082 حضرت نظام الدین تا سکندرآباد 30 اکتوبر اور 4 نومبر کو روانہ ہوگی۔ ان خصوصی ٹرینوں میں اے سی فرسٹ کلاس، سیکنڈ اے سی، تھرڈ اے سی، سلپر کلاس اور جنرل کوچز شامل ہوں گے۔ راستے میں یہ ٹرینیں میڈچل، کاماریڈی، ناندیڑ، بھوپال، جھانسی، آگرہ کینٹ اور متھرا سمیت کئی اسٹیشنوں پر رکیں گی۔ ایس سی آر کے جنرل مینیجر سنجے کمار سریواستو نے بتایا کہ پچھلے ایک ماہ کے دوران 1,010 عام اور خصوصی ٹرینیں مختلف مقامات کے درمیان چلائی گئیں،…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ کے وزیر پونم پربھاکر نے ضلع سدی پیٹ کے حُسن آباد میں کپاس کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) کے کپاس خرید مرکز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ اب کپاس کی خریداری "کپاس کسان موبائل ایپ” کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ وزیر نے بتایا کہ کسانوں کو گِنگ ملز پر کپاس فروخت کرنے کے لیے تاریخ کے حساب سے سلاٹس دیے جائیں گے تاکہ نظام شفاف اور منظم رہے۔ اس وقت کپاس کی حکومتی امدادی قیمت 8,100 روپے فی کوئنٹل مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کے ساتھ ساتھ چاول اور مکئی کی بھی خریداری جاری رہے گی۔ کسانوں میں آئس کریم پروڈکشن، باغبانی اور ریشم کی کاشت کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں تاکہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہو۔ پونم پربھاکر نے تعلیم کے میدان میں بھی خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ میں بی آر ایس ایم ایل سی داسوجو سرون نے ریوَنت ریڈی کی زیرِ قیادت کانگریس حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے "بلڈوزر راج” قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے موسیٰ ندی کے کنارے جاری انڈیمولیشن اور زمین کی واگزاری مہم کے ذریعے غریب عوام کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ بااثر افراد اور سرمایہ داروں کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت میں نہ جمہوریت باقی رہی ہے، نہ شفافیت، بلکہ ریوَنت ریڈی کے آمرانہ قوانین کے تحت ہائڈرا کے نام پر غریبوں کے گھروں پر بلڈوزر چلایا جا رہا ہے۔ داسوجو سرون نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کو سخت سبق سکھائیں اور کرپٹ بلڈوزر سرکار کا خاتمہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ عوام اپنی آواز بلند کریں اور غریب دشمن پالیسیوں کے خلاف متحد ہوں۔
مزید پڑھیں » -
دیوالی کے موقع پر حیدرآباد میں شور اور فضائی آلودگی کی سطح میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ تلنگانہ پولوشن کنٹرول بورڈ کی رپورٹ کے مطابق پی ایم 2.5 میں 86 فیصد اور پی ایم 10 میں 68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اگرچہ گیسی آلودگی کی سطح مقررہ حدود میں رہی، تاہم شور کی سطح میں صنعتی، تجارتی اور رہائشی علاقوں میں واضح اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق 13 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک خصوصی نگرانی کی گئی۔ دیوالی کے دن فضا میں ذرات کی مقدار عام دنوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ پائی گئی۔ تاہم یہ اضافہ 2024 کی دیوالی کے مقابلے میں کچھ کم رہا۔ شور کی سطح میں بھی قابلِ توجہ اضافہ دیکھا گیا۔ صنعتی علاقوں میں دن کے وقت شور 3.1 ڈیسی بیل اور رات میں 6.2 ڈیسی بیل زیادہ ریکارڈ ہوا۔ تجارتی علاقوں میں دن کے وقت 2.5 ڈیسی بیل اور رات میں 3.9…
مزید پڑھیں » -
بھاارتیہ راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے ریوَنت ریڈی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے حیدرآباد کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بستی دواخانوں میں بنیادی سہولتیں بھی دستیاب نہیں، حتیٰ کہ ادویات اور تنخواہیں بھی مہینوں سے نہیں دی جا رہیں۔ کے ٹی آر نے خیرت آباد کے ابراہیم نگر بستی دواخانہ اور آنگن واڑی مرکز کا دورہ کیا اور وہاں کے حالات کا جائزہ لیا۔ ان کے مطابق کئی ڈاکٹروں کو چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملتیں، اور ادویات و طبی آلات کی کمی سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر کے دور میں عوام، خاص طور پر غریب طبقے کے لیے 450 بستی دواخانے قائم کیے گئے تھے، جہاں مفت علاج اور تشخیصی سہولتیں دستیاب تھیں۔ مگر…
مزید پڑھیں »









