علاقائی خبریں
اپنے علاقے کی تازہ ترین علاقائی خبریں حاصل کریں — مقامی سیاست، حادثات، موسم، ٹریفک، سرکاری اعلانات اور شہر سے متعلق اہم اپ ڈیٹس وقارِ ہند پر۔
-
دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے دہلی دھماکہ کیس میں گرفتار چار مزید ملزمین کو دس دن کیلئے این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا۔یہ فیصلہ جمعرات کو پیش کیا گیا، جب تازہ گرفتار شدہ ملزموں کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ گرفتار افراد میں ڈاکٹر مُزمل شکیل گنائی (پلوامہ) ڈاکٹر عدیل احمد راتھر (اننت ناگ) مفتی عرفان احمد وگے (شوپیاں) ڈاکٹر شاہین سعید (لکھنؤ)شامل ہیں۔ ان چاروں کی گرفتاری کے بعد کل گرفتار افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ایجنسی نے عدالت سے پندرہ دن کی تحویل مانگی تھی لیکن عدالت نے دس دن کی تحویل منظور کی۔ این آئی اے کے مطابق، یہ تمام افراد دہلی دھماکہ کی منصوبہ بندی اور اس کو انجام دینے میں اہم کردار رکھتے تھے، جس میں کئی معصوم افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اس سے قبل این آئی اے نے دو اور ملزمان عامر راشد علی (جس کے نام…
مزید پڑھیں » -
حیدرآباد کے شاستری پورم میں آج حائیڈرا کی بڑی کارروائی دیکھنے میں آئی، جہاں بم رکن الدولہ لیک کے ایف ٹی ایل اور بفر زون میں کی گئی غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا گیا۔ حائیڈرا کی ٹیم نے صبح سے ہی موقع پر پہنچ کر کئی غیر مجاز ڈھانچوں کو گرا دیا، جس کے باعث علاقے میں خاصی ہلچل دیکھی گئی۔ کارروائی کے دوران تجاوزات کرنے والوں نے حائیڈرا عہدیداروں سے سخت بحث و تکرار کی، تاہم صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، جس کی وجہ سے آپریشن بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ حکام کے مطابق بم رکن الدولہ لیک کے اطراف اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ انہدامی کارروائیاں کی جا چکی ہیں، لیکن اس علاقے میں بار بار تجاوزات کی کوشش کی جاتی ہے۔ اسی وجہ سے حائیڈرا اور ریونیو محکمہ…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی سے ملاقات کے دوران اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح تلنگانہ میں مستحقین کو باریک چاول فراہم کیا جا رہا ہے، اسی طرز پر پورے ملک میں راشن کارڈس کے ذریعے غریبوں کیلئے باریک چاول کی تقسیم کا جائزہ لیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جو راشن کارڈ رکھنے والوں کو اعلیٰ معیار کا باریک چاول فراہم کر رہی ہے، کیونکہ عوام کو وہی غذائی اشیاء ملنی چاہئیں جو وہ روزمرہ استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے اس اسکیم کو فلاحی اقدامات کا حقیقی مقصد پورا کرنے کیلئے ضروری قرار دیا۔ ریونت ریڈی کی اس تجویز پر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے مثبت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرکز تفصیلی مطالعہ کے بعد ملک گیر سطح پر باریک چاول کی تقسیم کے امکان پر غور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک…
مزید پڑھیں » -
نئی دہلی میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے افغانستان کے صنعت و تجارت کے وزیر الحاج نورالدین عزیزي سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، روابط اور عوامی تعلقات کو مضبوط کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں ڈاکٹر جیشَنکر نے واضح کیا کہ بھارت ہمیشہ افغان عوام کی ترقی اور فلاح کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے سے خطے میں استحکام اور خوشحالی کے نئے راستے کھلیں گے۔ افغان وزیر نورالدین عزیزي بدھ کے روز سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے۔ ان کے دورے کا بنیادی مقصد چابہار بندرگاہ کی صلاحیتوں کا بہتر استعمال کرنا اور بھارت کے ساتھ سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔ افغان وفد نے انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے افغان تاجروں سے بات چیت کی اور بھارتی منڈیوں میں افغان مصنوعات کی…
مزید پڑھیں » -
جڈچرلہ کے ماچرم فلائی اوور پر جمعرات کی صبح ایک خطرناک واقعہ پیش آیا جب ایک پرائیویٹ ٹراولس کی بس سامنے جارہی کیمیکل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد ٹینکر سے ہائیڈروکلورائڈ ایسڈ بہہ نکلا، لیکن خوش قسمتی سے تمام 26 مسافر محفوظ رہے۔ بس چتور (آندھرا پردیش) سے حیدرآباد آرہی تھی کہ اچانک ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے فوراً بعد بس ڈرائیور نے مسافروں کو باہر نکلنے کی ہدایت دی، جس کے باعث بھگدڑ میں کچھ افراد کو ہلکی چوٹیں آئیں۔ حکام کے مطابق بہہ نکلنے والا کیمیکل جلنے والا نہیں تھا، جس کی وجہ سے ایک بڑی تباہی ٹل گئی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا اور کیمیکل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کیے۔ حادثے کے باعث این ایچ 44 پر ٹریفک کچھ دیر کے لئے متاثر ہوا۔ بعد ازاں تمام مسافروں کو ایک…
مزید پڑھیں » -
بھارتی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس۔ جے شنکر اور آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وونگ آج نئی دہلی میں سولہویں وزرائے خارجہ فریم ورک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ پینی وونگ گزشتہ روز قومی دارالحکومت پہنچیں جہاں وہ اس اہم اجلاس میں شرکت کریں گی۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پینی وونگ نے اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جامع شراکت داری دونوں ممالک کی گہری ہم آہنگی اور پرامن، مستحکم اور خوشحال بحرِ ہند۔بحرالکاہل خطے کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سائبر ٹیکنالوجی، اسٹریٹجک تعاون، تجارت، سمندری سلامتی، دفاع اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ پینی وونگ کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا دو طرفہ سطح پر، چہار ملکی گروپ (کواڈ) اور بین الاقوامی اداروں کے ذریعے مشترکہ…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی نے بدھ کے روز ایک کروڑ خواتین میں ایک کروڑ اندیرمّا ساڑیوں کی تقسیم کا تاریخی پروگرام شروع کیا۔ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی یومِ پیدائش کے موقع پر شروع کیے گئے اس منصوبے کو حکومت نے خواتین بااختیاری کی مضبوط کوشش قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ عوامی حکومت ہے، جو خواتین کو عملی سہارا دینے کیلئے حقیقی اقدامات کر رہی ہے۔ ساڑیوں کی تقسیم دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔پہلے مرحلے میں دیہاتوں کی تمام مستحق خواتین کو 9 دسمبر تک ساڑیاں دی جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں یکم مارچ سے 8 مارچ تک شہری خواتین کو ساڑیاں دی جائیں گی، جس میں تقریباً 65 لاکھ ساڑیاں شامل ہیں۔ ریونت ریڈی نے اپنی کابینہ کی خواتین وزراء اور خواتین ایم ایل ایز سے اپیل کی کہ وہ اندیرمّا ساڑیاں پہن کر خواتین کی شناخت اور خود اعتمادی کا پیغام…
مزید پڑھیں » -
مدینہ کے قریب پیش آئے ہولناک بس حادثہ میں 45 حیدرآبادی معتمرین کی شہادت پر تلنگانہ جاگروتی کی صدر کلواکنٹلہ کویتا نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ صرف متاثرہ خاندانوں کا نہیں بلکہ پورے تلنگانہ کا اجتماعی دکھ ہے۔ کویتا آج شہداء کے گھروں کا دورہ کرتے ہوئے ان کے غم میں شریک ہوئیں۔ اہلِ خانہ سے ملاقات کے دوران فضا سوگوار ہو گئی، جب شہداء کے عزیز اپنے پیاروں کی آخری باتیں اور یادیں بیان کرتے ہوئے اشکبار ہو گئے۔ کویتا نے انہیں دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ جاگروتی ہر دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ کویتا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حادثے کی سنگینی اور اثرات کو دیکھتے ہوئے شہداء کے اہلِ خانہ کے لئے اعلان کردہ پانچ لاکھ ایکس گریشیا میں اضافہ کیا جائے تاکہ ان بے سہارا خاندانوں کی عملی مدد ہو سکے۔ انہوں…
مزید پڑھیں » -
پیڈّا امبرپیٹ فلائی اوور، رنگا ریڈی ضلع میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات ایک بڑا حادثہ ٹل گیا، لیکن کویری ٹراولس کی لاپرواہی نے مسافروں کیلئے رات کو خوف اور اذیت میں بدل دیا۔ حادثہ کیسے پیش آیا؟ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیدرآباد سے سریکاکلم جانے والی وی موری کویری ٹراولس کی بس میں اوور ہیٹنگ کے باعث اچانک گاڑی کے ٹائروں سے گھنا دھواں اٹھنے لگا۔ ڈرائیور نے ہوشیاری دکھاتے ہوئے فوراً بس روک کر تمام مسافروں کو محفوظ مقام پر اتار دیا۔ مسافروں کی رات بھر اذیت لیکن حیرت انگیز طور پر کمپنی نے نہ متبادل بس بھیجی، نہ کوئی مدد فراہم کی۔۲۶ مسافر جن میں خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے شدید سردی میں گھنٹوں سڑک کنارے بے یار و مددگار کھڑے رہے۔مسافروں نے کمپنی کے اس غیر ذمہ دارانہ رویّے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ تلگو ریاستوں میں بس حادثات میں تشویشناک اضافہ یہ…
مزید پڑھیں » -
دہلی کے لال قلعہ کے قریب گاڑی میں ہونے والے خوفناک دھماکے کی تحقیقات میں اہم موڑ سامنے آیا ہے۔ قانونی امداد کی وکیل سمرتی چترویدی کے مطابق ملزم عامر راشد علی نے اعتراف کیا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی ہنڈائی آئی 20 گاڑی اس کے نام پر رجسٹر تھی، اور اس نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کی تاسّف یا ندامت کا اظہار نہیں کیا۔ وکیل کا کہنا ہے کہ این آئی اے نے عدالت سے مزید تحقیق کے لیے عامر کی ریمانڈ مانگی ہے۔ جب وکیل نے ملزم سے اس کے کردار کے بارے میں پوچھا، تو اس نے صاف کہا کہ گاڑی اسی کی ملکیت ہے، مگر اس کے چہرے پر نہ گناہ کا احساس تھا نہ پشیمانی۔ ملزم عامر راشد علی، جو جموں و کشمیر کا رہنے والا ہے، کو 16 نومبر کو گرفتار کیا گیا۔ دھماکے میں 14 افراد جاں بحق اور…
مزید پڑھیں »









