علاقائی خبریں

اپنے علاقے کی تازہ ترین علاقائی خبریں حاصل کریں — مقامی سیاست، حادثات، موسم، ٹریفک، سرکاری اعلانات اور شہر سے متعلق اہم اپ ڈیٹس وقارِ ہند پر۔

  • Control room set up in Jeddah after Madinah incident

    مدینہ منورہ کے نزدیک بھارتی عمرہ زائرین کی بس کے المناک حادثے کے بعد قونصل جنرل آف انڈیا، جدہ نے فوری طور پر چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن کنٹرول روم قائم کر دیا ہے، تاکہ متاثرہ خاندانوں اور عمرہ آپریٹرز کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ قونصل خانے کی جانب سے جاری کی گئی ہیلپ لائن تفصیلات درج ذیل ہیں: ہیلپ لائن نمبر:📞 8002440003 (ٹول فری)📞 0122614093📞 0126614276📱 0556122301 (واٹس ایپ) قونصل خانہ جدہ اور بھارتی سفارت خانہ ریاض سعودی حکام، حج و عمرہ وزارت، اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ قونصل خانہ اور بھارتی کمیونٹی کے رضاکار مختلف اسپتالوں اور حادثہ گاہوں پر موجود ہیں تاکہ ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔ یہ سہولت خاص طور پر ان خاندانوں کے لیے قائم کی گئی ہے جو اپنے عزیزوں کی معلومات جاننے کے لیے بے چین ہیں۔

    مزید پڑھیں »
  • Horrific road accident near Medina 42 Indian Umrah pilgrims killed

    سعودی عرب میں پیش آنے والے ایک دل خراش حادثے میں کم از کم 42 بھارتی عمرہ زائرین جن میں بڑی تعداد حیدرآباد کے افراد کی بتائی جا رہی ہے کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جانے والی ایک مسافر بس کی ڈیزل ٹینکر سے تصادم کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں تقریباً 20 خواتین اور 11 بچے شامل تھے۔ زائرین نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی مکمل کرنے کے بعد مدینہ منورہ کی طرف سفر شروع کیا تھا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس میں سوار کئی مسافر گہری نیند میں تھے، جس کے باعث تصادم نہایت ہولناک ثابت ہوا۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے…

    مزید پڑھیں »
  • Vice President Telangana visit, CP Radhakrishnan Telangana, Ramoji Excellence

    نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اتوار کے روز اپنے پہلے سرکاری دورۂ تلنگانہ پر حیدرآباد پہنچے، جہاں انہیں راج بھون میں شاندار خیرمقدم پیش کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر جِشنو دیو ورما، وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، وفاقی وزیر جی کشن ریڈی اور دیگر معززین موجود تھے۔ نائب صدر کو آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ نائب صدر رادھا کرشنن تلنگانہ میں راموجی ایکسیلینس ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہیں، جو فلم سٹی میں منعقد ہو رہی ہے۔ ان کا یہ دورہ ریاست کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے دہلی میں میڈیا ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ سینما اور سیاست دو مختلف دنیا ہیں لیکن دونوں میں کامیابی یقینی نہیں ہوتی۔ انہوں نے وزیر مملکت سریش گوپی کی دونوں میدانوں میں کامیابی کی ستائش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ…

    مزید پڑھیں »
  • Red Fort blast case, 9mm cartridges recovered, no weapon found

    لال قلعہ کار دھماکے کے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے تین کارتوس ملے ہیں، جن میں دو زندہ اور ایک خالی ہے۔ یہ کارتوس 9 ایم ایم کی قسم کے ہیں، جو کہ عام شہریوں کے پاس رکھنے پر پابندی ہے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ کارتوس ملنے کے باوجود کوئی پستول یا اس کے پرزے موقع پر نہیں ملے۔ پولیس کے مطابق ایسے کارتوس عام طور پر صرف فوجی اداروں یا خاص اجازت رکھنے والے افراد کے پاس ہوتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں، مگر فائرنگ میں استعمال ہونے والا ہتھیار ابھی تک نہیں ملا۔حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ کارتوس وہاں کیسے پہنچے اور آیا ملزم کے پاس یہ تھے یا نہیں۔

    مزید پڑھیں »
  • Hafeezpet fire, Roman Hotel fire accident, Hyderabad hotel blaze, kitchen fire incident

    شہر کے مصروف علاقے حفیظ پیٹ میں اتوار کی صبح رُمان ہوٹل میں اچانک آتشزدگی نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ مقامی اطلاعات کے مطابق ہوٹل کے کچن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد شعلے تیزی سے پھیلتے چلے گئے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور تقریباً دو گھنٹے کی سخت کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فائر حکام کے مطابق ابتدائی شبہ ہے کہ واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ کچن میں موجود تیل کی بڑی مقدار نے آگ کو مزید بھڑکا دیا، جس کی وجہ سے پورا کچن لمحوں میں شعلوں کی زد میں آگیا۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کچن کا تقریباً تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ہوٹل مالک نے بتایا کہ واقعے میں بھاری مالی نقصان ہوا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ واقعے کی مزید…

    مزید پڑھیں »
  • President Murmu visits Hyderabad Participates in cultural festival

    صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اپنے سرمائی تعطیلات کے سلسلے میں حیدرآباد کے دوروزہ دورے پر آرہی ہیں۔ وہ اپنے قیام کے دوران بولارم میں واقع راشٹرپتی نیلائم میں رہائش پذیر ہوں گی۔ صدر مرمو 21 نومبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے بیگم پیٹ ایئرپورٹ پہنچیں گی، جہاں ان کا باضابطہ استقبال کیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق صدر مرمو دوپہر میں حیدرآباد پہنچیں گی اور شام کو راشٹرپتی نیلائم میں قیام کریں گی۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی صدرِ جمہوریہ کی سرمائی چھٹیاں حیدرآباد میں گزارنے کی روایت برقرار رہے گی۔ دورے کے پیشِ نظر ریاستی انتظامیہ نے سخت سیکورٹی انتظامات کیے ہیں، اور تمام اہم مقامات پر سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر رہیں گی۔ اپنے قیام کے دوران صدر مرمو بھارتیہ کلا مہوتسو میں شرکت کریں گی، جہاں وہ ملک بھر سے آئے ہوئے فنکاروں اور ثقافتی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں گی۔ حکام کا کہنا ہے…

    مزید پڑھیں »
  • Jangaon accident, Telangana RTC bus crash, sand lorry collision, Telangana road accident

    تلنگانہ کے جنگاؤں ضلع میں نڈگوڑہ کے قریب اتوار کی علی الصبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ آر ٹی سی کی راجدھانی بس ایک ریت سے بھری کھڑی لاری سے زور دار ٹکر کا شکار ہوئی۔ ٹکر اتنی بھاری تھی کہ بس کا سامنے والا حصہ چکناچور ہوگیا اور کئی مسافر اندر ہی پھنس گئے۔ اس دلخراش حادثے میں دو مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ان کی شناخت اوم پرکاش (75) ساکن ڈنڈگل حیدرآباد اور نو دیپ سنگھ ساکن بالاسمدرم ہنمکنڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے میں چھ مسافر شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر جنگاؤں سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ ہوتے ہی پولیس اور مقامی لوگ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے۔ کرین اور ایمبولینس کی مدد سے ریسکیو آپریشن چلایا گیا اور بس میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا گیا۔ پولیس کے…

    مزید پڑھیں »
  • Revanth Reddy Jubilee Hills win, Rahul Gandhi praises Revanth, Telangana local body elections

    کانگریس رہنما راہل گاندھی نے چیف منسٹر اے۔ ریونت ریڈی کو جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی دلانے پر بھرپور تعریف کی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے کہا کہ صرف دو سال میں جی ایچ ایم سی حدود میں کانگریس نے بی آر ایس سے دوسری نشست چھین کر واضح کر دیا ہے کہ عوام کا زور دار اعتماد حکومت کے ساتھ ہے۔ پچیس ہزار ووٹوں کی بڑی برتری اور بی جے پی کا ضبط شدہ ڈپازٹ اس بات کا ثبوت سمجھا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے ریونت ریڈی اور ریاستی قیادت سے کہا کہ یہی جوش اور اتحاد برقرار رکھتے ہوئے لوکل باڈی انتخابات اور جی ایچ ایم سی الیکشن کی تیاری کریں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس دونوں مقابلوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ ریونت ریڈی نے ہائی کمان کو بتایا کہ…

    مزید پڑھیں »
  • Sonbhadra quarry collapse, Uttar Pradesh mining accident, stone quarry cave-in

    اتر پردیش کے ضلع سونبھدرہ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں پتھر کی کان کا ایک بڑا حصہ اچانک بیٹھ گیا۔ اس حادثے کے بعد کئی مزدور ملبے تلے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اب تک ایک لاش برآمد کرلی گئی ہے جبکہ بچاؤ کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ حادثہ کرشنا مائنز کے بلی مارکنڈی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب کان کی ایک دیوار اچانک گر گئی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بی این سنگھ نے تصدیق کی کہ واقعے کے وقت متعدد مزدور اندر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ "ابھی تک واضح نہیں کہ کتنے مزدور پھنسے ہوئے ہیں، مگر کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں۔” اتر پردیش کے سماجی بہبود کے وزیر سنجیو کمار گونڈ بھی موقع پر پہنچے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریباً ایک درجن مزدور پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، تاہم حتمی تعداد ملبہ ہٹانے کے بعد سامنے…

    مزید پڑھیں »
  • PM Modi launches ₹9,700 crore development projects in Gujarat on Birsa Munda’s 150th birth anniversary

    وزیر اعظم نریندر مودی نے دھرتی آبا بیرسا منڈا کی ۱۵۰ویں جینتی پر دیدیاپاڈا، گجرات میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ۹۷۰۰ کروڑ روپے کے مختلف انفراسٹرکچر منصوبے شروع کیے گئے، جنہیں قبائلی عوام کیلئے تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے بیرسا منڈا، گووند گرو اور دیگر قبائلی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنجاتیا گورَو دوس قبائلی تاریخ اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی۔ایم۔ جنمن اور دیگر اسکیموں کے تحت ایک لاکھ خاندانوں کو پکّا گھر مل چکے ہیں۔ مودی نے اعلان کیا کہ برسا منڈا قبائلی یونیورسٹی میں گووند گرو چیئر قائم کی جا رہی ہے، جہاں بھل، گامیت، سنتهال، ورتھوا، وورلی سمیت اہم قبائلی زبانوں پر تحقیق ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ قبائلی علاقوں میں ۱۰۰ سے زائد جنگلی پیداوار کو ایم ایس پی کے دائرے میں لایا گیا، جس سے قبائلی…

    مزید پڑھیں »
Back to top button