علاقائی خبریں
اپنے علاقے کی تازہ ترین علاقائی خبریں حاصل کریں — مقامی سیاست، حادثات، موسم، ٹریفک، سرکاری اعلانات اور شہر سے متعلق اہم اپ ڈیٹس وقارِ ہند پر۔
-
آندھراپردیش کے کرنول میں پیش آئے خوفناک بس حادثے کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے کاویری ٹراویلس کے مالک وِیموری ونود کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہیں عدالت میں پیش کرنے کے بعد ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ یہ حادثہ 24 اکتوبر کو اُس وقت پیش آیا تھا جب حیدرآباد سے بنگلورو جانے والی کاویری ٹراویلس کی بس کرنول کے قریب پل سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ اس دلخراش حادثے میں 19 مسافر زندہ جل کر ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق، حادثے کے فوراً بعد بس ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ بس کا مالک مفرور تھا۔ طویل تلاش کے بعد آخرکار پولیس نے وِیموری ونود کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق، ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بس میں حفاظتی انتظامات کی کمی اور غفلت حادثے کی بڑی وجہ بنی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ کے جوبلی ہلز علاقے میں بی آر ایس پارٹی نے جمعرات کی شام زبردست ریلی نکالی جس سے پورا علاقہ گلابی رنگ میں رنگ گیا۔ یہ ریلی یوسف گوڑہ، کرشنانگر اور ونکٹگیری کے علاقوں سے گزری اور بڑی تعداد میں خواتین، نوجوانوں، اقلیتوں اور پارٹی حامیوں نے شرکت کی۔ ریلی میں شرکاء نے "کے سی آر زندہ باد” اور "گوپی ناتھ امر رہے” کے نعرے لگائے۔ یہ جوشیلی ریلی یوسف گوڑہ بستی کے سری سری سری پوچمّاں مندر سے شروع ہوئی اور کانگریس الیکشن آفس، کرشنانگر، جامع مسجد محمدی سے ہوتے ہوئے گرین باورچی پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر پارلیمانی ڈپٹی لیڈر وڈیرجو روی چندرا، سابق وزراء گنگولا کملاکر اور ٹی پدماراؤ گوڑ، ایم ایل سی پوچم پلی سرینواس ریڈی، ایم ایل اے پادی کوشک ریڈی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ ریلی کے دوران فنکار راسامائی بالا کشور نے انتخابی گاڑی سے زبردست پرفارمنس دی جس سے…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ حکومت نے ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر ریاست بھر میں اس کا اجتماعی ترانہ گانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ نے جمعرات کو تمام ضلع کلکٹرس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ، صبح 10 بجے سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں پورا ’وندے ماترم‘ گایا جائے۔ یہ احکامات ’وندے ماترم‘ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر دیے گئے ہیں، جو بنكِم چندر چٹرجی نے سن 1875 میں تحریر کیا تھا۔ تمام سرکاری، بلدی، امدادی اور نجی تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کو بھی اسی وقت اجتماعی گیت کا اہتمام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مرکزی سطح پر وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو نئی دہلی میں اس تقریب کا افتتاح کریں گے، جو ملک بھر میں ایک سال تک جاری رہنے والی یادگاری تقاریب کا آغاز ہوگی۔ اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ کے چیوڑلہ میں پیش آئے بس حادثے نے کئی گھروں کو ویران کر دیا۔ اس حادثے میں 19 افراد ہلاک ہوئے جن میں تانڈور کے رہنے والے ایلیا گوڑ کی تین بیٹیاں بھی شامل تھیں۔ اپنی تینوں بیٹیوں کی موت نے اس باپ کی زندگی کو اندھیرے میں دھکیل دیا۔ حکومت کی جانب سے معاوضہ کے طور پر ایلیا گوڑ کو ہر بیٹی کے لیے 7 لاکھ روپے، یعنی کل 21 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ مگر چیک وصول کرتے وقت وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور زاروقطار رونے لگا۔ روتے ہوئے اس باپ نے کہا، “میری دوسری بیٹی ملازمت کرتی تھی اور ماہانہ 60 ہزار روپے کماتی تھی، کیا اب میری تینوں بیٹیوں کی کمائی ایک ساتھ ملی ہے؟” اس جملے نے وہاں موجود ہر شخص کو رُلا دیا۔ ذرائع کے مطابق، ایلیا گوڑ کی بیٹیاں سائی پریا، نندنی اور تانوشا سب پڑھائی میں…
مزید پڑھیں » -
وزیرِاعظم نریندر مودی 8 نومبر کو وارانسی کے دورے پر چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔ یہ اقدام ملک کے جدید ریل نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق، یہ نئی ٹرینیں عوام کو تیز، آرام دہ اور عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کریں گی۔ ان ٹرینوں کے نئے روٹس میں بنارس–کھجوراہو، لکھنؤ–سہارنپور، فیروزپور–دہلی، اور ایرناکلم–بنگلورو شامل ہیں۔ بیان کے مطابق، ان ٹرینوں کے آغاز سے سفر کا وقت کم ہوگا، سیاحت بڑھے گی اور مختلف علاقوں میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ بنارس–کھجوراہو وندے بھارت تقریباً 2 گھنٹے 40 منٹ کی بچت کے ساتھ وارانسی، پریاگ راج، چترکوٹ اور کھجوراہو جیسے مذہبی و ثقافتی شہروں کو جوڑے گی، جس سے زیارتی اور ثقافتی سیاحت کو بڑا فروغ ملے گا۔ لکھنؤ–سہارنپور وندے بھارت تقریباً 7 گھنٹے 45 منٹ میں سفر مکمل کرے گی، اور ہریدوار تک…
مزید پڑھیں » -
وزیرِاعظم نریندر مودی کی ورلڈ کپ جیتنے والی خواتین کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس میں ہنسی مذاق، خوشگوار ماحول اور وزیرِاعظم کا دوستانہ انداز نمایاں رہا۔ یہ ملاقات بدھ کے روز دہلی میں لوک کلیان مارگ پر واقع وزیرِاعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ مودی نے ہرمَن پریت کور کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کی زبردست واپسی کو سراہا۔ بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر پہلی بار خواتین ون ڈے ورلڈ کپ جیتا۔ہرمَن پریت نے بتایا کہ 2017 میں ٹیم نے وزیرِاعظم سے بغیر ٹرافی ملاقات کی تھی، لیکن اس بار وہ ٹرافی کے ساتھ آئے ہیں۔ نائب کپتان سمرتی مندھانا نے کہا کہ وزیرِاعظم ہمیشہ لڑکیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ رہے ہیں۔ دیپتی شرما نے بتایا کہ مودی کی نصیحت – "محنت کرو، کامیابی…
مزید پڑھیں » -
قومی ادارۂ ٹیکنالوجی ورنگل (این آئی ٹی ورنگل) نے ایس سی اور ایس ٹی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے مفت گیٹ کوچنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ آٹھ ہفتوں کا خصوصی پروگرام 17 نومبر سے شروع ہو کر 9 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔ اس اقدام کا مقصد ان طلبہ کو اعلیٰ معیار کی رہنمائی فراہم کرنا ہے جو گریجویٹ ایپٹیٹیو ٹیسٹ ان انجینئرنگ (گیٹ) کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ کوچنگ این آئی ٹی ورنگل کے طلبہ کے ساتھ ساتھ آس پاس کے انجینئرنگ کالجوں کے طلبہ کے لیے بھی کھلی ہوگی۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ ادارے کی ویب سائٹ nitw.ac.in سے فارم اور رہنما اصول حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بانی سنجے کمار نے کریم نگر حلقے کے تمام سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی ایس ایس سی امتحانی فیس ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات…
مزید پڑھیں » -
وزیرِاعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی، جس نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ ٹیم کی قیادت ہرمن پریت کور نے کی، جنہوں نے جنوبی افریقہ کو ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم، نوی ممبئی میں شکست دی۔ وزیرِاعظم نے ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "آپ سب نے محنت، حوصلے اور جذبے سے پورے بھارت کا دل جیت لیا۔” انہوں نے کھلاڑیوں کی تعریف کی کہ مسلسل شکستوں اور تنقید کے باوجود ٹیم نے زبردست واپسی کی۔ ہرمن پریت کور نے کہا کہ "2017 میں ہم وزیرِاعظم سے بغیر ٹرافی کے ملے تھے، اب ٹرافی کے ساتھ ملنے پر بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔نائب کپتان سمریتی مندھانا نے کہا کہ وزیرِاعظم نے ہمیشہ ہمیں حوصلہ دیا، اور آج خواتین ہر میدان میں کامیاب ہو رہی…
مزید پڑھیں » -
بھارتی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور جاپان کی مضبوط شراکت نہ صرف بحرالہند و بحرالکاہل کے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دے رہی ہے بلکہ یہ دنیا کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک بطور جمہوری اور سمندری طاقتیں خطے میں امن برقرار رکھنے کی بڑی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ جے شنکر دہلی میں منعقدہ بھارت۔جاپان بحرالکاہل فورم سے خطاب کر رہے تھے، جس میں دونوں ملکوں کے سفارتی و تجارتی رہنماؤں نے شرکت کی۔ جے شنکر نے کہا کہ وزیرِاعظم نریندر مودی اور جاپانی وزیرِاعظم سانائے تاکائچی کے درمیان حالیہ گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تعلقات کو کس قدر اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور جاپان کو مصنوعی ذہانت، صاف توانائی، خلائی ٹیکنالوجی، معدنی وسائل اور سپلائی چین کے…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ کے وزیرِاعلیٰ ریونت ریڈی نے اپنے مسلمانوں سے متعلق بیان پر اٹھنے والی تنقید کے بعد وضاحت دی ہے کہ ان کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شروع سے سیکولر سیاست دان رہے ہیں اور ہمیشہ ہر مذہب کے لوگوں کو برابر سمجھتے ہیں۔ یہ وضاحت انہوں نے جوبلی ہلز اسمبلی حلقے میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران دی، جہاں 11 نومبر کو ضمنی انتخاب ہونے والا ہے۔ ریونت ریڈی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا تھا: کانگریس ہے تو مسلمان ہیں، کانگریس نہیں تو آپ کچھ نہیں۔ اس بیان کو مسلم تنظیموں اور بی آر ایس پارٹی نے توہین آمیز قرار دیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ اقلیتوں کو بڑے عہدے دیے اور ان کی فلاح کے لیے کام کیا۔ انہوں نے کہا، “ہمارے لیے ہندو اور…
مزید پڑھیں »









