علاقائی خبریںقومی

صدر مرمو کی شاندار پرواز رافیل جیٹ میں اڑان

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کے روز رافیل لڑاکا طیارے میں 30 منٹ کی تاریخی پرواز کی۔ یہ پرواز امبالا ایئر فورس اسٹیشن سے کی گئی، جہاں صدر کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔

صدر مرمو نے کہا کہ یہ پرواز اُن کے لیے ناقابلِ فراموش تجربہ تھی، جس نے اُن کے دل میں ملک کی دفاعی طاقت پر نیا فخر پیدا کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا:

رافیل پر میری یہ پہلی پرواز، بھارت کی دفاعی صلاحیتوں پر فخر کا احساس جگاتی ہے۔

صدر کے ساتھ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ بھی ایک علیحدہ طیارے میں پرواز پر تھے۔

رافیل طیارہ فرانسیسی کمپنی “داسو ایوی ایشن” کا بنایا ہوا ہے اور اسے ستمبر 2020 میں بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔ یہی طیارے "آپریشن سندور” میں پاکستان کے دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے میں استعمال ہوئے تھے۔

صدر مرمو سے پہلے اے پی جے عبد الکلام اور پرتیبھا پاٹل بھی سخوئی-30 ایم کے آئی طیارے میں پرواز کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button