77ویں یومِ جمہوریہ کی شاندار تقریبات، دہلی میں صدرِ جمہوریہ کا پرچم کشائی
ملک کے دارالحکومت دہلی میں ۷۷ویں یومِ جمہوریہ کی تقاریب نہایت شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئیں۔ اس سال تقریبات کا مرکزی موضوع "وندے ماترم کے ڈیڑھ سو سال” رکھا گیا، جس کے تحت کرتویہ پتھ پر رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے۔
تقریب کا آغاز صبح ۱۰ بج کر ۳۰ منٹ پر ہوا، جہاں صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے قومی پرچم لہرایا اور سیکورٹی فورسز کی سلامی قبول کی۔
پرچم کشائی کے بعد عظیم الشان پریڈ کا آغاز ہوا، جس میں ۶۰۵۰ فوجی جوانوں نے حصہ لیا۔ اس پریڈ میں ۱۷ ریاستوں اور ۱۳ مرکزی محکموں کی جھانکیاں پیش کی گئیں، جو ملک کی ثقافتی تنوع اور ترقیاتی سفر کی عکاسی کرتی رہیں۔
اسی موقع پر بھارتی خلا نورد شبھانش شکلا کو اشوک چکر سے نوازا گیا، جس پر مجمع نے زبردست تالیاں بجا کر خراجِ تحسین پیش کیا۔
یومِ جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لیئن بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں۔ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، نائب صدر، مرکزی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔



