تعلیمتلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

ریونت ریڈی کا انتباہ تعلیم کاروبار نہیں، خدمت ہے

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ حکومت کی ماہانہ آمدنی 18 ہزار کروڑ روپے ہے، جس میں سے تنخواہیں، قرض کا سود اور دیگر ضروری اخراجات ادا کرنے کے بعد صرف 5 ہزار کروڑ روپے بچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محدود بجٹ کے باوجود عوامی فلاحی اسکیمیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

ریونت ریڈی نے فیس ری ایمبرسمنٹ کے بقایاجات کے معاملے پر نجی کالجوں کو سخت انتباہ دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بقایا جات قسطوں میں ادا کیے جائیں گے، مگر کسی بھی کالج کو طلبہ کی تعلیم اور مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ تعلیمی ادارے غیرقانونی طور پر فیسوں میں اضافہ کر کے بعد میں حکومت سے ری ایمبرسمنٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ عمل ناقابلِ قبول ہے۔
ریونت ریڈی نے کہا کہ کئی کالجز قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور ایسے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا، تعلیم کاروبار نہیں بلکہ خدمت ہے۔ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع کرنا سب سے بڑا نقصان ہے، کیونکہ یہ وقت واپس نہیں آتا۔

چیف منسٹر نے تمام کالجوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ریاستی تعلیمی نظام کو مضبوط اور شفاف بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button