علاقائی خبریںقومی

پوٹن کا اہم دورۂ بھارت، تاریخی انٹرویو میں بڑے انکشافات

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے بھارت کے اہم دورے سے قبل کریملن کے تاریخی اکاترینا ہال میں ایک خصوصی انٹرویو دیا، جو انڈیا ٹوڈے گروپ کی اینکر انجنا اوم کشیپ اور گیتا موہن نے ریکارڈ کیا۔ یہ گفتگو جمعرات کی شب 9 بجے نشر کی جائے گی۔

اس انٹرویو میں پوٹن سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بارے میں ان کی رائے، وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہونے والی ملاقات، اور بھارت۔روس تعلقات کے مستقبل پر سوالات کیے گئے۔ جب دنیا میں جیو پولیٹیکل تبدیلیاں، روس۔یوکرین تنازع اور تازہ امریکی امن تجویز عالمی سطح پر اہم بحث بنے ہوئے ہیں۔

پوٹن نے حال ہی میں امریکی حکام سے پانچ گھنٹے طویل ملاقات کی تھی، جس کے بعد ان کے بیانات مزید اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ اپنے دورۂ بھارت کے دوران پوٹن دفاعی تعاون, جنگی طیاروں کی ٹیکنالوجی, ایٹمی توانائی, انڈو پیسیفک صورتحال اور توانائی کے شعبوں پر گفتگو کریں گے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکی پابندیاں بڑھ رہی ہیں۔

یہ پوٹن کا 2021 کے بعد پہلا دورۂ بھارت ہے اور دونوں ممالک دفاع, توانائی, آرکٹک تعاون, ٹیکنالوجی اور موبیلٹی معاہدوں میں شراکت بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پوٹن 4 اور 5 دسمبر کو بھارتی وزیر اعظم مودی سے 23ویں سالانہ بھارت۔روس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران تجارت, صحت, زراعت, میڈیا اور ثقافت سے متعلق اہم معاہدے متوقع ہیں۔

اس سربراہی اجلاس میں براہمس کے نئے ورژنز, ہائپر سانک منصوبے, طویل فاصلے کے میزائل اور ایس۔400 یونٹس پر بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔ دونوں رہنما بھارت۔روس بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button