سلیم خان کی صحت کا سادہ مگر مؤثر راز سلیمان خان نے بتا دیا
بالی وُڈ کے نامور لکھاری اور سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان ۹۰ سال کی عمر میں بھی بہت صحت مند اور فعال ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ کوئی جدید فٹنس ٹرینڈ یا سخت ڈائیٹ پلان فالو نہیں کرتے۔ ان کی صحت کا اصل راز سادہ، روایتی اور باقاعدہ طرزِ زندگی ہے۔ یہ دلچسپ باتیں سلمان خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں بتائیں۔
روزانہ دو وقت بھرپور روایتی کھانا
سلمان کے مطابق سلیم خان روزانہ دو مرتبہ پورا گھر کا پکا کھانا کھاتے ہیں، جس میں
- ۲ سے ۳ پراٹھے
- چاول
- گوشت
- اور میٹھا
ضرور شامل ہوتا ہے۔
یہ خوراک بظاہر زیادہ لگتی ہے، مگر ان کی مستقل مزاجی اور روزانہ ایک ہی اصولوں پر عمل کرنا ہی ان کی بہترین صحت کا راز ہے۔
جدید ورزش نہیں… صرف روزانہ واک
سلیم خان آج بھی مُمبئی کے بانڈ اسٹینڈ علاقے میں روزانہ واک کرتے ہیں۔ نہ جِم، نہ کوئی مشکل ورزش صرف نظم و ضبط اور مسلسل چلنا۔
یہی پرانی لیکن مضبوط عادت انہیں آج بھی تندرست اور چاق و چوبند رکھے ہوئے ہے۔
سلمان خان کی سخت ڈائیٹ سے بالکل مختلف
سلمان خان فلمی ضرورت کے مطابق انتہائی سخت ڈائیٹ فالو کرتے ہیں، مگر سلیم خان کا اصول بالکل سادہ ہے:
جو پسند ہو وہ کھاؤ، روزانہ چلو، اور معمول برقرار رکھو۔



