سلمان خان غمگین ٹائیگر 3 کے ساتھی وریندر سنگھ گھمن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے ساتھی اداکار اور معروف باڈی بلڈر ورندر سنگھ گھومن کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
سلمان خان نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر گھومن کے ساتھ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: Rest In Peace, Pra. Will Miss You, Paaji. تصویر میں سلمان خان اپنے مشہور کردار چُلبل پانڈے کے روپ میں نظر آ رہے ہیں، جب کہ گھومن ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، ورندر سنگھ گھومن کا انتقال امرتسر میں ہارٹ اٹیک سے ہوا۔ ان کے منیجر یادوِندر سنگھ کے مطابق، اداکار کو کندھے میں درد محسوس ہوا تھا اور اسپتال لے جایا گیا، جہاں دورانِ علاج انہیں دل کا دورہ پڑا۔ ان کے بھتیجے امنجوت سنگھ گھومن نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔
گھومن 2009 میں مسٹر انڈیا کے فاتح رہے اور مسٹر ایشیا مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ وہ ٹائیگر 3 (2023)، رور: ٹائیگرز آف سندربن (2014) اور کبڈی ونس اگین (2012) جیسی فلموں میں نظر آئے۔
مرکزی وزیر رویندرسنگھ بٹو نے کہا کہ گھومن پنجاب کا فخر تھے، اور ان کا انتقال ملک کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔