تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
سکندرآباد کنٹونمنٹ میں اسکول بس سے دھواں اٹھا، خوش قسمتی سے تمام طلبہ محفوظ رہے

سکندرآباد کنٹونمنٹ میں جمعرات کی صبح ایک اسکول بس کے انجن سے اچانک دھواں نکلنے پر معمولی خوف و ہراس پھیل گیا۔ بس میں 25 طلبہ سوار تھے، تاہم تمام بچے محفوظ رہے۔
یہ واقعہ صبح 8 بجے کے قریب AOC سینٹر کے قریب پیش آیا، جب بس مہیندرا ہلز کی سمت جا رہی تھی۔ ڈرائیور نے انجن سے دھواں اٹھتا دیکھتے ہی بس روک دی اور فوراً دروازے کھول کر تمام بچوں کو باہر نکال لیا۔
اسی دوران فوجی اہلکاروں نے فوری طور پر فائر ایکسٹنگوشر سے دھواں قابو کیا جبکہ راہگیروں نے بھی بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مدد کی۔
واقعے کے دوران چند منٹ تک ٹریفک متاثر رہی، مگر کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔