تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

تلنگانہ میں سخت سردی کی لہر، پٹن چیرو میں رواں سال کی سب سے ٹھنڈی رات

تلنگانہ میں سردی کی شدت میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور ریاست میں موسم مزید ٹھنڈا ہوتا جا رہا ہے۔ پٹن چیرو میں رواں سال کی سب سے ٹھنڈی رات ریکارڈ کی گئی، جہاں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کم از کم درجہ حرارت 9 ڈگری تک گر گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق یہ اس سیزن میں ریاست کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔

محکمہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع میدک کے کئی علاقوں میں بھی سردی کی تیز لہر محسوس کی گئی۔ سرد ہواؤں کی وجہ سے صبح اور رات کے اوقات خاص طور پر انتہائی سرد رہے۔

محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ دو دنوں تک تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے 2 تا 3 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران سردی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 23، 24 اور 25 نومبر کو ریاست کے چند مقامات پر ہلکی بارش، گرج چمک یا بوندا باندی ہوسکتی ہے، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

تاہم محکمہ نے کہا کہ آئندہ تین دن تک بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے اور 26 نومبر کو بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی۔

سردی میں اچانک اضافے کے بعد شہریوں نے صبح کے اوقات میں دھند اور سرد ہواؤں کا سامنا کیا، جبکہ شام سے رات کے وقت درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ بزرگ، بچے اور بیمار افراد گرم کپڑوں کا لازمی استعمال کریں تاکہ موسمی اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button