شاہ رخ خان بیٹے آرین خان کی ہدایت میں نئی فلم کے ہیرو بنیں گے
بالی وُڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور اُن کے بیٹے آرین خان پہلی بار ایک بڑے فلمی پراجیکٹ میں ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اس بار شاہ رخ کیمرے کے سامنے جبکہ آرین خان کیمرے کے پیچھے ہوں گے۔
تازہ رپورٹس کے مطابق، آرین خان اپنے والد شاہ رخ خان کو ڈائریکٹ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور یہ فلم ممکنہ طور پر 2027 میں شوٹنگ فلور پر جا سکتی ہے۔
آرین خان نے بطور فلم میکر اپنی منفرد پہچان قائم کی ہے۔ وہ نیٹ فلکس کے لیے “The Bads of Bollywood” نامی سیریز بنا چکے ہیں، جس نے انڈسٹری کے چمکدار اور پوشیدہ پہلوؤں کو پیش کیا۔ شو کی کامیابی کے بعد اب آرین ایک فُل لینتھ فیچر فلم پر کام کر رہے ہیں جو اُن کا تھیٹر ڈیبیو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، باپ بیٹے نے فلم کی کہانی تقریباً فائنل کر لی ہے اور اگر سب منصوبے کے مطابق رہا تو یہ فلم 2027 میں ریلیز کے لیے تیار ہوگی۔
ایک دلچسپ موقع پر جب ایک مداح نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ "کیا ہم آپ کو آپ کے بیٹے کی فلم میں دیکھ سکتے ہیں؟” تو شاہ رخ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا: اگر وہ مجھے افورڈ کر سکے! اور اب لگتا ہے کہ یہ مذاق حقیقت بننے جا رہا ہے۔



